Thursday, 27 December 2018
پاکستان افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے: سربراہ پاک فوج راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی جس دوران خطے کی صورتحال اور متعلق باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان مصالحتی عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن کے درمیان افغان امن عمل افغان عوام کی خواہش کے مطابق کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف...
Sunday, 16 December 2018
apna medi dil 20 سالہ نوجوان لڑکی اغوا، درخت سے باندھ کر ریپ کرنے کے بعد اسے اپنی ہی قبر کھودنے پر مجبور کردیا گیا آسٹریلیاں میں ایک درندہ صفت شخص نے 20سالہ لڑکی کو اغواءکرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور اسے اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھودنے پر مجبور کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق لڑکی اور 43سالہ ملزم جیسن جان سمارٹ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور کچھ عرصے سے ساتھ رہ رہے تھے تاہم چند ہفتے قبل ان میں لڑائی ہوئی اور لڑکی اس کے ساتھ تعلق ختم کرکے پرتھ چلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی منشیات کی عادی تھی، چنانچہ ملزم نے اسے منشیات کا لالچ دے کر دوبارہ واپس بلا لیا۔ جب لڑکی واپس آئی تو وہ اسے اغواءکرکے غیرآباد علاقے میں لے گیا اور وہاں درخت کے ساتھ باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پھر اس نے اسے کھولا اور وہیں اپنی قبر کھودنے پر لگا دیا۔پھر اسے واپس اپنے گھر لے آیا اور وہاں بیڈ کے ساتھ باندھ دیا جہاں سے وہ کسی طرح بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور پولیس کے پاس چلی گئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اب اسے 20سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
Saturday, 15 December 2018
apna media dil این او سی کی تصحیح نہ ہوئی تو جنرل (ر)راحیل شریف کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟اہم ترین سوال کا قانونی جواب سامنے آ گیا چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار ،مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال اور مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے دوہری شہریت کیس میں سابق سرکاری ملازمین کی غیر ملکی حکومت کی ملازمت کی ممانعت کے قانون مجریہ 1966ءمیں طے کی گئی سزاؤں کا بھی ذکرکیا ہے ۔ ضرور پڑھیں: فلم کی تیاری کیلئے ادھار لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر معروف اداکار راجپال یادیو کو قید لیکن اب انہوں نے جیل میں ایسا کام کردیا کہ جیلرز بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے فاضل بنچ نے اس قانون کے سیکشن 4کو اپنے فیصلے میں ری پروڈیوس کیا ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کی اجازت کے بغیر غیر ملکی حکومت کی ملازمت اختیار کرنے پر 7سال تک قید اور 50ہزار روپے تک جرمانہ یا جائیداد کی ضبطی کی سزادی جاسکتی ہے ۔اس ایکٹ کے سیکشن 2اور3میں کہا گیاہے کہ کوئی شخص جو وفاقی یا صوبائی حکومت کی ملازمت میں رہاہو ،وہ کسی غیر ملکی حکومت یا ایجنسی کی ملازمت نہیں کرسکتاجب تک کہ وہ اس بابت وفاقی حکومت یا اس کے مقررکردہ مجاز حاکم سے پیشگی اجازت نامہ حاصل نہیں کرلیتا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کے بیرون ملک ملازمت کے این او سی کو غیر قانونی قراردے کر اس کی درستی کے لئے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے قراردیاہے کہ مقررہ مدت کے اندر قانون کے مطابق این او سی جاری نہ ہونے کی صورت میں جنرل (ر) راحیل شریف اپنی موجود ہ غیر ملکی ملازمت سے فوری طور پر سبکدوش تصور کئے جائیں گے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ جنرل (ر) شریف کو ملنے والا این او سی جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے جاری کیا تھا اور اسی این او سی کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے غیر قانونی قرار دیا ہے ۔
apna media dil ایف سی جوانوں کی شہادت کا معاملہ، ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج پاک ایران سرحدی علاقے میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت کے واقعے پر ایران کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ ضرور پڑھیں: فلم کی تیاری کیلئے ادھار لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر معروف اداکار راجپال یادیو کو قید لیکن اب انہوں نے جیل میں ایسا کام کردیا کہ جیلرز بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ کے دوران انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ ایف سی کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ایرانی سرزمین سے آئے تھے ، ایران واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 30 دہشتگردوں نے ایف سی کے جوانوں پر حملہ کیا تھا۔ جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت ایف سی کے جوان پاک ایران بارڈر پر پٹرولنگ کر رہے تھے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 6 جوان شہید اور 14 زخمی ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
apna media dil لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگادیے گئے: آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگادیے گئے۔ ضرور پڑھیں: فلم کی تیاری کیلئے ادھار لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر معروف اداکار راجپال یادیو کو قید لیکن اب انہوں نے جیل میں ایسا کام کردیا کہ جیلرز بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل کمانڈنٹ آرٹلری رجمنٹ کی تعیناتی کیلئے اٹک میں تقریب ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حاضر و ریٹائرڈ آفیسرز ، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور سپاہیوں نے بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے جنہیں اس تقریب میں بیج لگائے گئے۔ اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے آرٹلری رجمنٹ کے کردار کو سراہا۔
Friday, 14 December 2018
apna media dil گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں،عوام صبر کرے کل اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے :غلام سرور خان وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے عوام کو گیس بحران پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں،عوام صبر کرے کل اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے،اس سے قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات ،تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، ایم این اے آفتاب جہانگیر اور دیگر بھی موجود تھے ،ملاقات میں سیاسی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کا قتل ، امریکہ نے سعودی ولی عہد کو زوردار جھٹکا دیدیا نجی ٹی وی کے مطابق گیس بحران کے سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نہ تو گیس بحران کی اصل وجوہات بتا پائے اور نہ ہی اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی واضح جواب دے سکے۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام گیس بحران پر صبر کریں،گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میں بہتری آرہی ہے اور ہفتہ کو عوام کو اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہونگے ۔وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں ہے اور بتدریج لائن پیک میں بہتری آرہی ہے ،کل تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کروں گا اور اس مسئلے کا حل نکال کر ہی جائینگے۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان گیس پیداوار میں کمی کے حوالے سے فیلڈز کی نشاندہی سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب نہ دے پائے اور کہا کہ میڈیا سوالات کو ٹیمپر کرتا ہے لیکن تمام معاملات پر ہفتے کو کھل کر بات ہوگی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن اور پی پی ایل سے بریفنگ کے بعد ہی صورتحال کا تعین کیا جاسکے گا تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس وقت ہمارے پاس عوام اور میڈیا کیلئے کوئی خبر نہیں ہے اور سی این جی سیکٹر و دیگر کیلئے گیس بحالی کے حوالے سے ہفتہ کو ہی کوئی واضح جواب دے سکوں گا ۔
apna media dil پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھرمیں سنیکس،بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ ،ناقص انتظامات پر 12 یونٹ سیل 61کو جرمانے پنجاب فوڈا تھارٹی نے صوبہ بھر میں قائم سنیکس، بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر 12 پروڈکشن یونٹس سیل جبکہ 61کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں،حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر198کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کا قتل ، امریکہ نے سعودی ولی عہد کو زوردار جھٹکا دیدیا تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھرمیں سنیکس، بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ کی، پنجاب بھر میں قائم 899 پروڈکشن یونٹس میں سے355 کی چیکنگ کی گئی۔لاہور زون میں 133، راولپنڈی میں 90، جنوبی پنجاب میں 132 پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات پر 12 پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا،مزید برآں چیکنگ کے دوران 6پروڈکشن یونٹس سے سیمپلز بھی حاصل کیے گئے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر61 یونٹس کو 7 لاکھ 31 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئےجبکہ معمولی نقائص پر 335 پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسزبھی جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹیکیپٹن (ر) محمدعثمان کا ان کارروائیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ نمکو کی تیاری کے بعد زائد المعیاد تیل بھی صرف بائیو ڈیزل کمپنیوں کو ہی فروخت کیا جا سکتا ہے،مٹری دال سے نمکو تیار کرنے ، نان فوڈ گریڈ پیکنگ اور خراب آئل کے استعمال پر نمکو اور سنیکس پروڈکشن یونٹس کو سیل کیا گیا اور خراب انڈوں کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج اور ناقص صفائی پر بسکٹس یونٹس پر کارروائی کی گئی، انڈسٹری سے وابستہ افراد فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کا انتظار کر نے کی بجائے ہماری کنسلٹینسی سروس سے فائدہ اٹھائیں،عوام سے التماس ہے کی غیر معیاری پراڈکٹس بنانے والوں کے بارے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔ ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
apna media dil پاک سعودی تعلقات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے،سعودی حکمران لاکھوں زائرین کی احسن انداز میں میزبانی کر رہے ہیں:سردارتنویر الیاس سابق وزیر اور پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوست اور بھائی چارے کے صدیوں پرانے قریبی تعلقات ہیں جس میں ہر گزرے دن میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان اور سعودی عرب ایک فیملی کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تیس سال سے ایک عید یہاں ضرور کرتا ہوں ،سعودی حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ ہرسال لاکھوں زائرین کی میزبانی کرتی ہے اور لوگوں کی توقعات پر پوری اترتی ہے، یہ انتہائی مشکل کام ہے جو سعودی حکومت بڑے احسن طریقے سے کرتی آ رہی ہے۔ ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کا قتل ، امریکہ نے سعودی ولی عہد کو زوردار جھٹکا دیدیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے اعزاز میں اسپنزر ہال میں پاکستان اور کشمیر کمیونٹی کی طرف سے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے سردار تنویر الیاس خان نے صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ روضہ رسول ﷺپر سلام و درود پیش کیا اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کئیے بعد ازاں مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی اس موقع پر صدر پاکستان کے ساتھ انہیں خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت بھی نصیب ہوئی اور انہوں نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئیے اور ملت اسلامیہ، کشمیر کی بھارت کے تسلط سے جلد آزادی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئیے خصوصی دعا کی، سردار تنویر الیاس خان نے نگران حکومت کے دور میں پنجاب میں منصوبے روکنےکے پروپیگنڈے کو مسترد کرتےہوئےکہا کہ میرے پاس پنجاب کی تین بڑی وزارتیں تھیں جن میں ایک پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بھی تھی ، اپنی وزارت کے دوران میں نے کوئی منصوبہ نہیں روکا تاہم قومی مفاد سے منافی منصوبوں کی بجائے قومی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہم نے اپنے مختصر وقت کو ضائع نہیں کیا بلکہ شو آف کی بجائے دن رات کام کر کے محکموں کی زبوں حالی کو بہتر بنایا اور محکمے اب اسی ٹریک پرچل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انحصار زراعت پر ہے اورزراعت کا 70 فیصد انحصار پنجاب پر ہے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر اس شعبے میں ممکنہ تبدیلیاں لائیں اور رکے ہوئے منصوبے اورکام آگے بڑھائے، اسی طرح محکمہ خوراک میں بھی اصلاحات لائیں،مختصر وقت میں بہتر کام کے نتیجے میں جب الوداعی تقریب ہوئی تو سرکاری آفیسران کی آنکھوں میں آنسو تھے۔انھوں نےدیکھاکہ جب پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی مار کھا کر آتا ہے تو اسے علم ہوتا ہے اور وہ کام کرتا ہے۔
apna media dil انسانی خون پینے والے لڑکا لڑکی جو صرف رات کو گھر سے نکلتے ہیں انسانی خون پینے والی بلائیں’ ویمپائرز‘ قصے کہانیوں یا فلموں میں ہی دیکھنے سننے کو ملتی ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایک جوڑا ایسا ہے جو واقعی انسانوں کا خون پیتا ہے اور صرف رات کے وقت ہی گھر سے نکلتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 31سالہ لوگن ساﺅتھ اور 30سالہ ڈیلے کیتھرین نامی یہ جوڑا ٹیکساس کا رہائشی ہے۔ انہوں نے اپنے جیسے لوگوں کا ایک گروپ بنا رکھا ہے جو رات کو نکلتے اور ایک جگہ اکٹھے ہو کر ایک دوسرے کا خون چوستے ہیں۔یہ لوگ فلمی ویمپائرز کی طرح سورج کی روشنی سے کتراتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ صرف رات کے وقت ہی گھر سے باہر آتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کو انٹرویو دیتے ہوئے لوگن اور کیتھرین نے بتایا کہ وہ رات شام 4 بجے بیدار ہوتے ہیں تاہم شام تک گھر میں ہی رہتے ہیں۔ رات 3بجے ہم ڈنر کرتے ہیں اور اندھیرا ختم ہونے سے پہلے گھر واپس پہنچ کر صبح 7سے 8بجے کے درمیان دوبارہ سو جاتے ہیں۔ہمارے گروپ میں اس وقت 60لوگ شامل ہیں اور وہ سبھی اسی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ہم رات کو کسی ایک جگہ پر اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کا خون چوستے ہیں۔ہمارے گروپ کے کچھ قوانین ہیں۔ ان میں ایک یہ بھی ہے کہ کوئی بھی رکن کسی اجنبی شخص کا خون نہیں پئے گا۔ ہمارے گروپ میں ہر مذہب اور عقیدے کے لوگ شامل ہیں اورہمارا گروپ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔“
apna media dil ن لیگ کودیوار سے لگانا زیادتی ،کرپش جڑسے اکھاڑنے سے ختم نہیں ہوگی :شائستہ پرویز مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے کہاہے کہ کرپشن جڑ سے اکھاڑنے سے ختم نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن کودیوار سے لگانا بڑی زیادتی ہے ،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ پرویز نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم ہونی چاہئے تھی ، یہ ایک کالااور اندھا قانون ہے ،قاتل کاریمانڈ چودہ دن کاہوتاہے جبکہ سیاستدان کاریمانڈ نوے دن کاہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جوغلطیاں ہوئی ہیں ان سے سبق سیکھنا چاہئے اور غلطیوں کودرست کرناچاہئے ۔ ان کاکہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر میڈیا ٹرائل شروع کرنا کسی بھی بندے کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ، جڑ سے اکھاڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی ، اس کاحل ایک دوسرے پر الزام تراشیاں اور میڈیا ٹرائل کرنا نہیں ہے ، اس وقت مسلم لیگ ن کے ساتھ جوکچھ ہورہاہے کہ ایک کے بعد ایک کونشانہ بنایاجارہاہے ،ایک پارٹی کو دیوار سے لگانا زیادتی ہے ۔
Thursday, 13 December 2018
apna media dil پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ الیکشن کے بعد بھی جاری ہے ،تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو ایک اور بڑا دھچکا دیدیا ہے ،پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی،ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما نے شوکت بسرا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کی جس پر شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ،وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
apna media dil تاجر خود ہر غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیں ورنہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا:ڈپٹی کمشنر لاہورصالحہ سعید لاہور(این این آئی) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق تیزی سے جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کا پریشر برداشت نہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ آپریشن کی بدولت راہ داریوں،گلیوں اور شاہراؤں پر بنی تجاوزات کا خاتمہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے اور ایسی تمام بلڈنگز، دکانیں جو غیر قانونی طور پر سرکار کی جگہ پر بنائی گئی ہیں ان کو ہر صورت مسمار کیا جائے گا۔اس موقع پر تاجروں کی جانب سے ایک پلازہ کے کاغذات کو پیش کیے گئے جن کو نقشہ جات کی مدد سے بوگس ثابت کر دیا گیا جس پر ڈی سی لاہور نے تاجران سے کہا کہ وہ خود ہی اس پلازہ کو گرا دیں ورنہ ضلعی انتظامیہ اس کی مسماری کا آغاز کر دے گی۔شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی جانچنے کے لیے روزانہ شام کو خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پروٹوکول عاصم سلیم کو ہدایت کی کہ وہ ایسے افسران و ملازمین کی نشاندہی کریں جنہوں نے غیر قانونی طور پر بنائے گئے پلازوں کی تعمیر میں تعاون کیا تاکہ ان خلاف کارروائی کے آغاز کے لیے لیٹر لکھیں جا سکیں ۔ڈی سی لاہورسعید نے اس موقع پر تاجروں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ خود ہر غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیں ورنہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور نے شاہدرہ چوک میں تجاوزات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا ۔اس موقع ٹریفک ،پارکنگ اور دیگر معاملات پر ڈی ایس پی ٹریفک نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے ایم او آر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہدایت کی وہ شاہدرہ چوک سے تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنائیں اورشاہدرہ چوک میں تجاوزات اور سرکاری جگہوں کا جائزہ لینے کے لیے حلقہ پٹواری کو نقشہ سمیت اپنے دفتر طلب کر لیا ہے۔
apna media dil حکومت اورنیب کے درمیان گٹھ جوڑ واضح نظر آرہاہے :محمل سرفراز تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ نیب اور حکومت کے درمیان گٹھ جوڑواضح نظر آرہاہے ، شہبازشریف کو چیئرمین اے پی سی بنانے کا فیصلہ حکومت کو دباﺅ میں آکر کرنا پڑا ۔ جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمل سرفرازنے کہا کہ حکومت نے شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئرمین بنانے کا درست فیصلہ کیاہے لیکن حکومت کو یہ فیصلہ دباﺅ پر کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئر مین بنانے کارواج میثاق جمہوریت سے پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کی جانب سے فائلوں کے بیان کے بعد نیب اورحکومت کے درمیان گٹھ جوڑ واضح طور پرنظر آرہا ہے ، اب اگر نیب کی جانب سے وضاحت نہیں دی جاتی تو اپوزیشن کی نیب اورحکومتی گٹھ جوڑ کی بات درست ثابت ہوگی ۔
apna media dil پنجاب بھرمیں825ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق891زخمی اہور(این این آئی) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں825 روڈ ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق جبکہ 891افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔375معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں395ڈرائیوز،19کم عمر ڈرائیورز 386مسافراور121پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ209ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت213متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد76حادثات میں89متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان66حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل902متاثرین میں750مرد اور152خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں122فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 491افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 289زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں673موٹر سائیکلز،116آٹو رکشے،77موٹر کاریں،46وین10مسافربسیں،27ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
apna media dil وزیراعظم عمران خان کو اخلاقی طور پر عہدے سے الگ ہوجانا چاہئے :رانا تنویر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہاہے کہ علیمہ خان پر الزامات کے بعد اخلاقی طور پر وزیراعظم کو اخلاقی طور پر عہدے سے الگ ہوجاناچاہئے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چیئر مین اے پی سی بنانا ایک اچھی روایت تھی اور اس حوالے سے حکومت کے نقطہ نظر میں وزن نہیں تھا ، ہم حکومت کوسمجھاتے تھے کہ پی اے سی کوئی نیب یا ایف آئی اے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی سمجھائے کہ جو بات ان کی سمجھ میں آتی ہے اوروہ سمجھتے ہیں کہ یہ بات ٹھیک ہے اس پر میڈیا میں فوری طور پر سخت موقف نہ اپنا لیا کریں بلکہ یہ کہیں کہ اس معاملے پر ہماری پارٹی کوئی فیصلہ کرلے گی ۔ ان کا کہنا تھاکہ پی اے سی کی چیئر مین شپ کے معاملے پر وزیر اعظم کو سمجھ آگئی ہے ، یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جو حل نہیں ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن زیادہ احتجاج بھی کرسکتی تھی،اگر اخلاقیات کی بات تواصولی طور پر سب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کو عہدے سے الگ ہونا چاہئے کیونکہ ان کی بہن پر الزامات ہیں بلکہ آدھی کابینہ پر الزامات ہیں ۔
apna media dil مولانا سمیع الحق کے قتل میں بڑی پیش رفت ،پولیس نے قتل کے بعد غائب ہونے والے اہم شخص کو گرفتار کرلیا جمیعت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس نے ان کے پرسنل سیکریٹری احمد شاہ کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق احمد شاہ مولانا کے قتل کے بعد سے لاپتہ تھے، ان کو سمیع الحق کے لواحقین کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کی رات کو بحریہ ٹاون سفاری ون میں واقع ان کے گھر میں چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔ان کو شدید زخمی حالت میں نزدیک واقع ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ حملہ آور پہلے بھی مولانا سے ملنے آتے رہے ہیں، قاتل جاننے والے لگتے ہیں، پولیس نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔
apna media dil قومی اسمبلی کا ماحول اچھا ہونے جارہاہے :شازیہ مری کا دعویٰ اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنماشازیہ مری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کا ماحول اچھا ہونے کا رہاہے ، ایوان میں مسائل پر بات کرنی چاہئے ۔ ضرور پڑھیں: وہ ملک جس نے سنی لیونی اور کروشیا کی صدر کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا، نام جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاہے کہ ہم چاہتے تھے کہ حکومت کو یاد لائیں کہ قومی اسمبلی میں مسائل پر بات کریں بجائے اس کے حکومت کواپوزیشن اچھی نہ لگے اور اپوزیشن کوحکومت اچھی نہ لگے اور ہم قومی اسمبلی کو اکھاڑا بنا لیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ماحول اچھا ہونے جارہاہے ، اس کوخراب نہیں ہونے دیناچاہئے ۔ ان کاکہناتھاکہ مودی سرکار نے ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کودیوار سے لگایا ہوا ہے ، ہندوستان کو سمجھداری کا مظاہر ہ کرناچاہئے ، دونوں ممالک میں حالات خراب کرنے سے خطے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ہندوستان کا ٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے فیصلہ کرناچاہئے کہ پاکستان کے مثبت رویے کے باوجود ہندوستان کارویہ کیاہے؟
Wednesday, 12 December 2018
apna media dil حکومت عام آدمی کے سماجی، اقتصادی مقام کو بہتر بنانے اور غربت کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے: فواد چوہدری اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے سماجی، اقتصادی مقام کو بہتر بنانے اور غربت کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے، اقوام متحدہ ہماری قومی ترجیحات اور پالیسیوں کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے،عوام کی بہتری کیلئے دور دراز علاقوں میں اقوام متحدہ کی ٹیم کیساتھ مل کر مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں، حکومت نے آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرنیٹر نیل بنے نے ملاقات کی ۔نیل بنے نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں اقوام متحدہ کی سرگرمیوں،منصوبوں اور مصروفیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کی جانب سے پاکستان کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ہماری قومی ترجیحات اور پالیسیوں کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے سماجی،اقتصادی مقام کو بہتر بنانے اور غربت کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام کی بہتری کیلئے دور دراز علاقوں میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی خواہاں ہے،ہم یونیسکو کیساتھ مل کر ختم ہوتی موسیقی کے آلات اور عظیم تاریخی اور ثقافتی مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،تاریخی مقامات میں راجہ پورس اور الیگزینڈر کے درمیان ہونیوالی جنگ کا علاقہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے اور حکومت نے آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈنیٹر نیل بنے نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی ترجیحات کو سراہا۔
apna media dil سارہ علی خان نے 30 کلو وزن کیسے کم کیا؟ بالآخر بتادیا نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کافی فربہ ہوتی تھیں لیکن کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے وزن میں 30کلوگرام کمی کی اور دوسری لڑکیوں کے لیے قابل رشک بن گئیں۔ اب بالآخر انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کا طریقہ دنیا کو بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم کیدرناتھ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان SpotboyE کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ”مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں کیسے روتی تھی اور اپنی والدہ امریتا سنگھ سے کہتی تھی کہ مجھے اداکارہ بننا ہے۔ تاہم مجھے معلوم تھا کہ میرا وزن بہت زیادہ ہے۔ اداکارہ بننے کے لیے سب سے پہلے مجھے اس پر توجہ دینی ہو گی۔ یہ میرا کالج کا آخری سال تھا جب میں نے ورزش کی طرف توجہ دینے اور وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا۔“ سارہ علی نے مزید بتایا کہ ”وزن کم کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد میں نے دن کا زیادہ تر وقت ورزش کرتے ہوئے گزارنا شروع کر دیا او رجب میں بھارت واپس آئی تو میرا وزن 30کلوگرام کم ہو چکا تھا۔ اس دوران میں نے اپنی ماں کے ساتھ ویڈیو کال کرنی بند کر دی تھی کیونکہ میں انہیں سرپرائز دینا چاہتی تھی۔ جب میں واپس آئی تو میری ماں مجھے پہچان ہی نہیں پائی۔ ایئرپورٹ پر اس نے مجھے میرے سوٹ کیس کی وجہ سے پہچانا۔ جب ایک حیرت لیے میرے پاس آئیں اور کہا کہ تم تو پہچانی ہی نہیں جا رہی ہو۔تاہم تیس کلوگرام کم کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اس میں مجھے ڈیڑھ سال لگا۔ “ رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان اپنی دوسری فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مکمل کروا چکی ہیں اور اب اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
apna media dil آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی روپے کی قدر میں کمی ،گیس کی قیمتوں اور شرح سود میں اضافہ کیا :وزیر خزانہ اسد عمر اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ اسد عمر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی ملکی کرنسی کی قدر میں کمی، شرح سود اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے جیسے اقدامات اس لیے کیے کیونکہ یہ ضروری تھے،دنیا میں امریکہ چین کا سب سے بڑا مقروض ہے جو کہ 13 کھرب ڈالر ہے،امریکی وزیر خارجہ ہمارے نہیں اپنے قرضے پر فکر مند ہو ،سی پیک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی کی کوششیں کی جا رہی ہیں،بلوچستان کے لوگ سی پیک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ضرور پڑھیں: شارجہ میں پی پی پی کا 51 واں یوم تاسیس منایا گیا تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کے پروگرام ’’ہارڈ ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم کی جانب سے شرائط کے انتظار سے پہلے ہی ملکی کرنسی کی قدر میں کمی، شرح سود اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے جیسے اقدامات اس لیے کیے ہیں کہ ہمیں یہ ضروری لگ رہے تھے،ہم نے آئی ایم ایف کی پابندیوں اور شرائط کا انتظار نہیں کیا بلکہ معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کے پہلے سو دن کے اندر خود ہی متعدد اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہہم نے حکومت کے پہلے سو دن کے اندر گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا،نئے ٹیکس لگائے، شرحِ سود میں اضافہ کیا اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کی،اقتصادی اور مانیٹرنگ پالیسی اصلاحات کی صحیح سمت میں جا رہے ہیں جس کی ضرورت ہے، ہمیں ضرورت نہیں کہ آئی ایم ایف اس کے بارے میں ہمیں ہدایات دے،ہم وہ کر رہے ہیں جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ اس وقت اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں لیکن بات چیت جاری ہے جس میں اس بات پر اختلاف رائے نہیں کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ بلکہ اقدامات کی رفتار، ترتیب اور وسعت پر اختلاف ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکی حکومت کے خدشات پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا جواب بڑا سادہ ہے کہ ہمیں چینی قرضے کی فکر ہونی چاہیے لیکن پومپیو (امریکی وزیر خارجہ) کو چینی قرضے کے اپنے مسئلے پر فکرمند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں امریکہ چین کا سب سے بڑا مقروض ہے جو کہ 13 کھرب ڈالر ہے جبکہ پاکستان پر چینی قرضہ ملک کے مجموعی بیرونی قرضوں کا دس فیصد ہے،ہم گذشتہ 30 برسوں میں آئی ایم ایف سے 12 مختلف پروگراموں میں گئے لیکن یہ سوال پہلے کیوں نہیں پوچھا گیا کہ کس ذرائع اور کس ملک نے پاکستان کو کتنا قرضہ دے رکھا ہے؟۔وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد مغربی ممالک کی سعودی عرب سے دوری اور اس دوران پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے بیل آؤٹ پیکیج لیے جانے کے بارے میں سوال کے جواب میں سعودی امداد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ مغربی رہنماؤں کو خود سے شرمندگی محسوس ہو جو جمہوریت اور آزادی کی بات کرتے ہیں اور پھر انہی سعودی پیسوں کے لیے جاتے ہیں تاکہ اربوں ڈالر مالیت کے معاہدے کر سکیں۔ بلوچستان میں جاری چینی منصوبوں اورشدت پسندی کے حوالے سےایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ بلوچستان کے لوگوں کا غصہ نہیں سپانسر دہشت گردوں کی سرگرمیاں ہیں جو پاکستان کے باہر سے مالی وسائل اور تربیت حاصل کرتے ہیں،بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور اس کے ذریعے سی پیک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سنجیدہ کوششیں ہیں اور اس پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہے،اس کی سربراہی انڈیا کر رہا ہے، ہم نے انڈیا کا ایک سینیئر آپریٹر کلبھوشن یادیو پکڑا ہے جس نے تفصیل بتائی ہے کہ کس طرح انڈیا بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں مداخلت کر رہا ہے،جہاں تک بلوچستان کے لوگوں کی بات ہے تو وہ سی پیک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Tuesday, 11 December 2018
apna media dil نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلمیں انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں اس کی ایک ہولناک مثال بھارت سے سامنے آئی ہے جہاں فحش فلموں کے عادی ایک شخص نے اپنی بیگم کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ پولیس بھی دنگ رہ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلور کے اس 37سالہ ونکتیش نامی شخص کا فحش فلمیں دیکھ دیکھ کر دماغ ہل گیا اور اس نے ایک فحش فلم میں ایسی اداکارہ دیکھ لی جس کی شکل اس کی بیوی سے مشابہہ تھی۔ اس پر وہ اپنی 31سالہ لکشمی نامی بیوی کو گھسیٹتا ہوا پولیس سٹیشن لے گیا اور پولیس والوں سے کہا کہ اس نے ایک فحش فلم میں کام کیا ہے۔ ضرور پڑھیں: شارجہ میں پی پی پی کا 51 واں یوم تاسیس منایا گیا پولیس والوں نے سائبر کرائم ونگ سے اس فلم کی تصدیق کروائی جنہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس میں موجود خاتون اس شخص کی بیوی نہیں ہے۔ انہوں نے اس اداکارہ کی شناخت بھی بتائی لیکن اس شخص نے ماننے سے انکار کر دیا اور مصر رہا کہ ویڈیو میں اس کی بیوی ہی موجود ہے۔پولیس نے اس شخص کو ماہرنفسیات کے پاس جانے اور اپنا علاج کرانے کا بھی مشورہ دیا تاہم اس نے کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہے اور اسے کسی علاج کی ضرورت نہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس واقعے پر اس ذہنی مریض کو چھوڑ کر اس کی بیوی اپنے میکے چلی گئی ہے اور عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
apna media dil تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ایک روزہ دورے پر تھر پارکر پہنچ گئے ۔ ضرور پڑھیں: چیف جسٹس کی آمد کا سن کر تھر میں انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ، کیا کام شروع کر دیا ؟ جانئے تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار ایک روزہ دورے پر تھرپارکر پہنچ گئے،چیف جسٹس سول ہسپتال مٹھی، آراوپلانٹ اورتھرکول کادورہ کریں گے،چیف جسٹس کاتحصیل ہسپتال اسلام کوٹ اورایک گاو¿ں کا دورہ بھی متوقع ہے،چیف جسٹس پاکستان کے دورے کے پیش نظرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ،مٹھی شہر،سول ہسپتال اوردیگرمقامات پرپولیس کی نفری تعینات ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) حکومت کی جانب سے امپورٹڈ موبائل فونز پر عائد کیے گئے ٹیکسز کی شرح کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، ایک سال میں ایک شہری کو بیرون ممالک سے 5 موبائل فونز منگوانے کی اجازت، ایک کو چھوڑ کر باقی 4 موبائل فونز پر 4 ہزار سے لے کر 83 ہزار روپے تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان آتے ہوئے اپنے ساتھ موبائل فون لا سکتے ہیں تاہم اضافی فون لانے پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ منگل کے روز کیے گئے اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب ڈالرز کے موبائل فون درآمد کیے جا رہے ہیں، ان پر ٹیکس ادا کیا جانا ضروری ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے۔ جبکہ مہنگے موبائل فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے مزید تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے امپورٹڈ موبائل فونز پر عائد کیے گئے ٹیکسز کی شرح کی تفصیلات جاری کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والی افراد اپنے ساتھ ایک سال کے دوران 5 موبائل فونز پاکستان لا سکتے ہیں۔ تاہم صرف ایک غیر استعمال شدہ موبائل فون کو چھوڑ کر باقی موبائل فونز پر ٹیکسس ادا کرنا ہوں گے۔ تاہم جس موبائل فون پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا، اسے بھی 30 روز کے اندر اندر پی ٹی اے کی جانب سے وضح کردہ طریقہ کار کے تحت رجسٹر کروانا ہوگا۔ جبکہ اس غیر استعمال شدید موبائل فون کے علاوہ شہری کے پاس اگر کوئی ایسا موبائل فون بھی ہوا جو غیر ملکی سم پر چل رہا ہے، تو اس پر بھی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ ٹیکس صرف بنا سم والے استعمال شدہ موبائل فونز یا نئے موبائل فونز پر عائد ہوگا۔ بیرون ممالک سے لائے جانے والے یا منگوائے جانے والے موبائل فونز پر کل 7 طرح کے ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ بیرون ممالک سے لائے یا منگوائے جانے والے موبائل فونز پر کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ایڈیشنل سیلز ٹیکس، آئی ٹی ڈیوٹی، موبائل لیوی اور صوبائی ٹیکس نامی ٹیکسز عائد کیے جائیں گے۔ سیلز ٹیکس کی شرح 15 سو روپے، کسٹم ڈیوٹی 250 روپے، سیلز ٹیکس موبائل فون کی قیمت کا 3 فیصد، آئی ٹی ٹیکس 9 فیصد جبکہ پنجاب میں 0.9 فیصد صوبائی ٹیکس عائد ہوگا۔ ٹیکس کا نفاذ 50 ڈالرز یعنی 7 ہزار روپے یا اس سے زائد مالیت کے موبائل فونز پر ہوگا۔ کم سے کم ٹیکس 50 ڈالرز والے موبائل فون پر عائد ہوگا جو 4641 روپے بنتا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ ٹیکس 15 سو ڈالرز والے موبائل فونز پر عائد ہوگا جو کہ 83 ہزار 420 روپے بنتا ہے۔ کتنی مالیت کے موبائل فون پر کتنا ٹیکس عائد ہوگا، درج ذیل تفصیلات دیکھیں
apna media dil ْحکومت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں کسی کی سپورٹ نہیں کررہی ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں5پیسے کااضافہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید100روپے مہنگاہوگیا پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی ،سرمایہ کاروں کے 82ارب42 کروڑ روپے سے زائد ڈوچب گئے جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو عوام کے بنیادی مسائل کو ہنگامی طور پر حل کیا جائے ، ثروت اعجاز قادری پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت آمر ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی بی ٹیم ہے ،نثار کھوڑو سپورٹس بورڈ پنجاب کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر ، تحصیل بورے والہ گرلز نے تحصیل وہاڑی کو شکست دیکر انٹر تحصیل بیڈمنٹن ٹائٹل جیت لیا چین سےپاکستان آنے والے چار چینی باشندوں سے اسلام قبول کر لیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ایم پی اے آصف خان کی قیادت میں 50 رکنی وفدکی ملاقات ہماری حکومت نے تمام سرکاری اداروں میں انصاف اور میرٹ پر فیصلہ سازی کی بنیاد رکھ دی ہے ،محمودخان
apna media dil سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) مولانا فضل الرحمان کی ایم ایم اے نے تحریک انصاف کی حکومت کی حمایت کردی، حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی رمیش کمار کی جانب سے پیش کیے گئے شراب کے اجازت نامے منسوخ کرنے کے بل کی حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست میں کئی مرتبہ ایسے معاملات دیکھنے میں آتے ہیں جو عوام کو چکرا کر رکھ دیتے ہیں۔ عمومی طور پر سیاسی جماعتوں ایک دوسرے کی مخالفت میں اس حد تک اگے چلی جاتی ہیں کہ یوں لگتا ہے جیسے یہ کبھی ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکتیں۔ تاہم پھر اچانک کسی معاملے پر یہ سیاسی جماعتوں مشترکہ مفاد دیکھتے ہوئے مخالفت کو بھول کر ساتھ بیٹھ جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی دیکھنے میں آیا۔ منگل کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت سب حیران رہ گئے جب مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں بننے والے مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے نے حکمران جماعت تحریک انصاف کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رکن رمیش کمار کی جانب سے شراب پر پابندی کے حوالے سے ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ رمیش کمار نے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چونکہ شراب تمام مذاہب میں حرام ہے، اس لیے اس کے استعمال اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔ رمیش کمار کی جانب سے پیش کیے گئے ترمیمی بل کی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مخالفت کی، تاہم اپوزیشن پارٹی متحدہ مجلس عمل نے اس بل کی منظوری کیلئے حکمراں جماعت تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔ تاہم اس کے باوجود شراب پر پابندی کا ترمیمی بل منظور نہ ہو پایا۔ حکومت اپنے اکثریتی اراکین کی غیر حاضری کے باعث بل منظور کروانے میں ناکام رہی۔
Monday, 10 December 2018
Sunday, 9 December 2018
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی پر دلہا دلہن عروسی لباس پہنتے ہیں مگر دونوں کے لباس الگ طرز کے ہوتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک دولہا نے بھی شادی میں اپنی دلہن جیسا لباس پہن کر لوگوں کو حیران کر دیا۔ دی مرر کے مطابق یہ دولہا 52سالہ آئیان نیومین تھا جس کی 51سالہ ایما سپری کے ساتھ شادی ہو رہی تھی۔ ایما نے جس دکان سے اپنا عروسی جوڑا خریدا آئیان بھی وہیں چلا گیا اور ہوبہو ویسا ہی لباس اپنے لیے بھی خرید لایا۔
Apna media ابوظہبی: لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یاسر شاہ نے 33 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کیں۔ بھارت کے روی چندرن ایشون نے 37، وقار یونس اور ڈینس للی نے 38 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014 کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 4 سال، ڈیڑھ ماہ کے کیریئر میں انہوں نے 200 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین مرتبہ 10 وکٹیں اور ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو 16 مرتبہ آؤٹ کیا جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ تھی۔ یاسر شاہ کو مبارکبادیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ کے لیے قابل فخر موقع ہے، وہ ٹیسٹ ڈیبیو سے لے کر اب تک غیر معمولی بولر ثابت ہوئے۔ احسان مانی نے کہا کہ یاسر شاہ کی کیریئر میں مزید کامیابیوں کے لیے پرامید اور دعا گو ہوں۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنا غیرمعمولی کارنامہ ہے اور وہ کرکٹ کے مزید ریکارڈ توڑیں گے۔ عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز فیملی کی یاسر شاہ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR
RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...
-
Selena Gomez is opening up about mental health and how her recent diagnosis empowers her instead of being insecure. On Friday, April 3,...
-
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خی...
-
The pace and scale of the coronavirus epidemic have shocked the governments around the world and left the stock markets in chaos. So far,...