Friday, 14 December 2018
apna media dil پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھرمیں سنیکس،بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ ،ناقص انتظامات پر 12 یونٹ سیل 61کو جرمانے پنجاب فوڈا تھارٹی نے صوبہ بھر میں قائم سنیکس، بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر 12 پروڈکشن یونٹس سیل جبکہ 61کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں،حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر198کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کا قتل ، امریکہ نے سعودی ولی عہد کو زوردار جھٹکا دیدیا تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھرمیں سنیکس، بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ کی، پنجاب بھر میں قائم 899 پروڈکشن یونٹس میں سے355 کی چیکنگ کی گئی۔لاہور زون میں 133، راولپنڈی میں 90، جنوبی پنجاب میں 132 پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات پر 12 پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا،مزید برآں چیکنگ کے دوران 6پروڈکشن یونٹس سے سیمپلز بھی حاصل کیے گئے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر61 یونٹس کو 7 لاکھ 31 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئےجبکہ معمولی نقائص پر 335 پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسزبھی جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹیکیپٹن (ر) محمدعثمان کا ان کارروائیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ نمکو کی تیاری کے بعد زائد المعیاد تیل بھی صرف بائیو ڈیزل کمپنیوں کو ہی فروخت کیا جا سکتا ہے،مٹری دال سے نمکو تیار کرنے ، نان فوڈ گریڈ پیکنگ اور خراب آئل کے استعمال پر نمکو اور سنیکس پروڈکشن یونٹس کو سیل کیا گیا اور خراب انڈوں کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج اور ناقص صفائی پر بسکٹس یونٹس پر کارروائی کی گئی، انڈسٹری سے وابستہ افراد فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کا انتظار کر نے کی بجائے ہماری کنسلٹینسی سروس سے فائدہ اٹھائیں،عوام سے التماس ہے کی غیر معیاری پراڈکٹس بنانے والوں کے بارے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔ ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR
RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...
-
Selena Gomez is opening up about mental health and how her recent diagnosis empowers her instead of being insecure. On Friday, April 3,...
-
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خی...
-
The pace and scale of the coronavirus epidemic have shocked the governments around the world and left the stock markets in chaos. So far,...
No comments:
Post a Comment