Thursday, 13 December 2018

apna media dil وزیراعظم عمران خان کو اخلاقی طور پر عہدے سے الگ ہوجانا چاہئے :رانا تنویر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہاہے کہ علیمہ خان پر الزامات کے بعد اخلاقی طور پر وزیراعظم کو اخلاقی طور پر عہدے سے الگ ہوجاناچاہئے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چیئر مین اے پی سی بنانا ایک اچھی روایت تھی اور اس حوالے سے حکومت کے نقطہ نظر میں وزن نہیں تھا ، ہم حکومت کوسمجھاتے تھے کہ پی اے سی کوئی نیب یا ایف آئی اے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی سمجھائے کہ جو بات ان کی سمجھ میں آتی ہے اوروہ سمجھتے ہیں کہ یہ بات ٹھیک ہے اس پر میڈیا میں فوری طور پر سخت موقف نہ اپنا لیا کریں بلکہ یہ کہیں کہ اس معاملے پر ہماری پارٹی کوئی فیصلہ کرلے گی ۔ ان کا کہنا تھاکہ پی اے سی کی چیئر مین شپ کے معاملے پر وزیر اعظم کو سمجھ آگئی ہے ، یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جو حل نہیں ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن زیادہ احتجاج بھی کرسکتی تھی،اگر اخلاقیات کی بات تواصولی طور پر سب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کو عہدے سے الگ ہونا چاہئے کیونکہ ان کی بہن پر الزامات ہیں بلکہ آدھی کابینہ پر الزامات ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...