Friday, 14 December 2018
apna media dil گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں،عوام صبر کرے کل اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے :غلام سرور خان وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے عوام کو گیس بحران پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں،عوام صبر کرے کل اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے،اس سے قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات ،تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، ایم این اے آفتاب جہانگیر اور دیگر بھی موجود تھے ،ملاقات میں سیاسی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کا قتل ، امریکہ نے سعودی ولی عہد کو زوردار جھٹکا دیدیا نجی ٹی وی کے مطابق گیس بحران کے سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نہ تو گیس بحران کی اصل وجوہات بتا پائے اور نہ ہی اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی واضح جواب دے سکے۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام گیس بحران پر صبر کریں،گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میں بہتری آرہی ہے اور ہفتہ کو عوام کو اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہونگے ۔وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں ہے اور بتدریج لائن پیک میں بہتری آرہی ہے ،کل تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کروں گا اور اس مسئلے کا حل نکال کر ہی جائینگے۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان گیس پیداوار میں کمی کے حوالے سے فیلڈز کی نشاندہی سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب نہ دے پائے اور کہا کہ میڈیا سوالات کو ٹیمپر کرتا ہے لیکن تمام معاملات پر ہفتے کو کھل کر بات ہوگی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن اور پی پی ایل سے بریفنگ کے بعد ہی صورتحال کا تعین کیا جاسکے گا تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس وقت ہمارے پاس عوام اور میڈیا کیلئے کوئی خبر نہیں ہے اور سی این جی سیکٹر و دیگر کیلئے گیس بحالی کے حوالے سے ہفتہ کو ہی کوئی واضح جواب دے سکوں گا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR
RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...
-
Selena Gomez is opening up about mental health and how her recent diagnosis empowers her instead of being insecure. On Friday, April 3,...
-
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خی...
-
The pace and scale of the coronavirus epidemic have shocked the governments around the world and left the stock markets in chaos. So far,...
No comments:
Post a Comment