Friday, 14 December 2018
apna media dil انسانی خون پینے والے لڑکا لڑکی جو صرف رات کو گھر سے نکلتے ہیں انسانی خون پینے والی بلائیں’ ویمپائرز‘ قصے کہانیوں یا فلموں میں ہی دیکھنے سننے کو ملتی ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایک جوڑا ایسا ہے جو واقعی انسانوں کا خون پیتا ہے اور صرف رات کے وقت ہی گھر سے نکلتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 31سالہ لوگن ساﺅتھ اور 30سالہ ڈیلے کیتھرین نامی یہ جوڑا ٹیکساس کا رہائشی ہے۔ انہوں نے اپنے جیسے لوگوں کا ایک گروپ بنا رکھا ہے جو رات کو نکلتے اور ایک جگہ اکٹھے ہو کر ایک دوسرے کا خون چوستے ہیں۔یہ لوگ فلمی ویمپائرز کی طرح سورج کی روشنی سے کتراتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ صرف رات کے وقت ہی گھر سے باہر آتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کو انٹرویو دیتے ہوئے لوگن اور کیتھرین نے بتایا کہ وہ رات شام 4 بجے بیدار ہوتے ہیں تاہم شام تک گھر میں ہی رہتے ہیں۔ رات 3بجے ہم ڈنر کرتے ہیں اور اندھیرا ختم ہونے سے پہلے گھر واپس پہنچ کر صبح 7سے 8بجے کے درمیان دوبارہ سو جاتے ہیں۔ہمارے گروپ میں اس وقت 60لوگ شامل ہیں اور وہ سبھی اسی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ہم رات کو کسی ایک جگہ پر اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کا خون چوستے ہیں۔ہمارے گروپ کے کچھ قوانین ہیں۔ ان میں ایک یہ بھی ہے کہ کوئی بھی رکن کسی اجنبی شخص کا خون نہیں پئے گا۔ ہمارے گروپ میں ہر مذہب اور عقیدے کے لوگ شامل ہیں اورہمارا گروپ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔“
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR
RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...
-
Selena Gomez is opening up about mental health and how her recent diagnosis empowers her instead of being insecure. On Friday, April 3,...
-
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خی...
-
The pace and scale of the coronavirus epidemic have shocked the governments around the world and left the stock markets in chaos. So far,...
No comments:
Post a Comment