Tuesday, 11 December 2018
apna media dil سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) مولانا فضل الرحمان کی ایم ایم اے نے تحریک انصاف کی حکومت کی حمایت کردی، حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی رمیش کمار کی جانب سے پیش کیے گئے شراب کے اجازت نامے منسوخ کرنے کے بل کی حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست میں کئی مرتبہ ایسے معاملات دیکھنے میں آتے ہیں جو عوام کو چکرا کر رکھ دیتے ہیں۔ عمومی طور پر سیاسی جماعتوں ایک دوسرے کی مخالفت میں اس حد تک اگے چلی جاتی ہیں کہ یوں لگتا ہے جیسے یہ کبھی ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکتیں۔ تاہم پھر اچانک کسی معاملے پر یہ سیاسی جماعتوں مشترکہ مفاد دیکھتے ہوئے مخالفت کو بھول کر ساتھ بیٹھ جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی دیکھنے میں آیا۔ منگل کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت سب حیران رہ گئے جب مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں بننے والے مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے نے حکمران جماعت تحریک انصاف کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رکن رمیش کمار کی جانب سے شراب پر پابندی کے حوالے سے ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ رمیش کمار نے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چونکہ شراب تمام مذاہب میں حرام ہے، اس لیے اس کے استعمال اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔ رمیش کمار کی جانب سے پیش کیے گئے ترمیمی بل کی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مخالفت کی، تاہم اپوزیشن پارٹی متحدہ مجلس عمل نے اس بل کی منظوری کیلئے حکمراں جماعت تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔ تاہم اس کے باوجود شراب پر پابندی کا ترمیمی بل منظور نہ ہو پایا۔ حکومت اپنے اکثریتی اراکین کی غیر حاضری کے باعث بل منظور کروانے میں ناکام رہی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR
RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...
-
Selena Gomez is opening up about mental health and how her recent diagnosis empowers her instead of being insecure. On Friday, April 3,...
-
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خی...
-
The pace and scale of the coronavirus epidemic have shocked the governments around the world and left the stock markets in chaos. So far,...
No comments:
Post a Comment