Friday, 6 March 2020

Apna Media News امن معاہدے کے بعدپہلا بم دھماکہ،سابق صدرکرزئی بچ گئے،درجنوں ہلاک وزخمی



افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیاستدانوں کے ایک اجتماع میں بم دھماکے سے27افراد ہلاک جبکہ 29زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سابق صدر حامد کرزئی اورچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ محفوظ رہے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب افغان دارالحکومت کابل میں ایک تقریب جاری تھی۔یہ دھماکہ دوحہ میں امریکااور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعدکابل میں ہونے والا پہلا خونریز دھماکہ ہے۔

افغانستان کی سیاسی جماعت حزب وحدت کے رہنما عبدل علی مزاری کی برسی کی مناسبت سے ہونے والی اس تقریب میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر نمایاں سیاسی شخصیات شریک تھیں اور اعلیٰ سطح کی امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیلی خطاب کررہے تھے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ اب تک ستائیس افراد کے انتقال کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ انتیس زخمی ہیں۔
ترجمان کے مطابق حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ اور دیگر سینئر رہنما محفوظ ہیں اور اب اپنے گھروں کو منتقل ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دھماکے سے قبل مسلح افراد نے گولیاں چلائیں جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ سینئر قیادت کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔
تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ افغان طالبان نے اس دھماکے سے لاتعلقی کااظہارکیاہے۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...