Tuesday, 26 March 2019

apna media dil ایران نے اسرائیل کی خاتون اول کا موبائل فون کیسے ہیک کرلیا؟ کچھ دنوں سے افواہیں گردش میں تھیں کہ ایران نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ اور بیٹے کے موبائل فون ہیک کر لیے ہیں۔ اب ایک سرکردہ ایرانی عالم دین نے ان افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آیت اللہ احمد علم الہدیٰ نے کہا ہے کہ ”ایران نے نیتن یاہو کی اہلیہ سارا اور 27سالہ بیٹے یائر کے فون ہیک کیے اور ان میں موجود تمام معلومات تک رسائی حاصل کر لی۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ایران نے جو سائبر حملے کیے ان میں اسرائیلی الیکشن میں حصہ لینے والے کئی امیدواروں کے فون بھی ہیک کیے گئے اور ان سے معلومات نکالی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے اس امر کی تردید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ سارا اور یائر کے موبائل فونز سے کسی طرح کی معلومات چوری نہیں ہوئیں۔ دوسری طرف یہ افواہ منظرعام پر آنے اور اس پر اسرائیلی ردعمل پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی کہا تھا کہ ”اسرائیلی حکام طویل عرصے سے جھوٹ بولتے آ رہے ہیں۔ اسرائیل میں کوئی بھی واقعہ ہو، وہ اپنی پراپیگنڈا مشینری کے ذریعے اسے ایران سے جوڑ دیتے ہیں۔“تاہم اب آیت اللہ علم الہدیٰ نے اس کے برعکس موقف دیتے ہوئے اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کی تصدیق کر دی ہے۔


No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...