Showing posts with label Urdu&english. Show all posts
Showing posts with label Urdu&english. Show all posts

Monday, 2 March 2020

Apna Media بھارتی سپریم کورٹ ؛ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف دائر درخواستیں مسترد



بھارتی عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 370 کیخلاف دائر تمام آئینی درخواستوں کو سات رکنی لارجر بینچ کو بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے تمام درخواستوں کو نمٹا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں مودی سرکار کی جانب سے گزشتہ برس 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور وادی کشمیر کو وفاق کے زیر انتظام دو اکائیوں میں تبدیل کرنے کیخلاف مسلم رہنماو¿ں، سماجی کارکنان، نامور وکلا اور معزز شہریوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
درخواست گزاروں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف دائر پٹیشن کو لارجر بینچ بھیجنے کی استدعا کی تھی جس پر سپریم کے جج جسٹس این وی رامانہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے مسلسل 5 ماہ تک درخواستوں کی سماعت کے بعد 23 جنوری کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس این وی رامانہ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ حل ہوچکا ہے اور سپریم کورٹ اس پر فیصلہ بھی دے چکی ہے اس لیے اب دائر درخواستوں کو لارجر بینچ بھیجنے کا جواز نہیں بنتا چنانچہ عدالت تمام درخواستوں کو مسترد کرتی ہے تاہم ان درخواستوں کی اب موجودہ پانچ رکنی بینچ ہی سماعت کرے گی۔

Apna Media میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا



لندن میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران کمیونٹی رہنما نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔لندن کے مقامی ہوٹل میں ایک نجی اخبار کی طرف سے کمیونٹی ایوارڈز کی تقریب جاری تھی جس میں عابد شیر علی کو ایوارڈز تقسیم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گزشتہ چالیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کے کام میں مصروف عطا الرحمن چودھری نامی کمیونٹی رہنما کو ایوارڈ کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کی بجائے میزبان سے مائیک لے لیا اور عابد شیر علی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ معذرت کے ساتھ ، میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا۔

Apna Media News Ayeza Khan rejects rumours of being harassed at the airport



KARACHI - Ayeza Khan’s character Mehwish in Meray Paas Tum Ho has received major online backlash in recent times. Although Ayeza has done a few negative characters before, she hadn’t gone all out and done a vamp-like Mehwish, who valued nothing over her materialistic desires.
The drama became a hit and Mehwish’s character received a lot of hate. In fact, people became so involved in Meray Paas Tum Ho that Ayeza Khan received a lot of hate mail as well after she ditched Danish for a wealthier man.

Apna Media جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پیشرفت،آصف زرداری ،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر



جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری ،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائرکردیا گیا،احتساب عدالت میں نیا ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر کیا گیا۔

ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے گیلانی دور میں غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں ،آصف زرداری نے انور مجید، اور عبدالغنی مجید کے ذریعے گاڑیوں کی 15 فیصد ادائیگیاں کیں ،گاڑیوں کی ادائیگی کیلئے عبدالغنی مجید نے جعلی اکاﺅنٹس سے کی۔
ریفرنس میں مزید کہاگیا ہے کہ نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی ،سابق صدر نے گاڑیاں توشہ خانے میں جمع کرانے کے بجائے خوداستعمال کیں،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو بطور صدرلیبیااور یواے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں ،نوازشریف نے جان بوجھ کر یوسف رضا گیلانی سے غیرقانونی فائدے لئے ۔

Apna Media News PM Imran to chair key cabinet meeting today



ISLAMABAD: Prime Minister Imran Khan will head a meeting of the cabinet today wherein political and economic matters will be discussed. 
The prime minister will reportedly take his cabinet members into confidence over his Qatar visit and recently signed deal between The Taliban and the United States. 

An eight-point agenda that include power tariff,  Pakistan Medical and Dental Council (PMDC), Coronaviurs, privatisation of the state institutions and others will be discussed in the meeting. cted to come under discussion.
According to media reports. the cabinet will give approval for the audit of the National Database and Registration Authority (NADRA) and it will also be briefed about a post-election revenue report.
Prime Minister Imran Khan Saturday welcomed the signing of Doha peace agreement between the United States and Taliban, terming it a step towards securing peace and reconciliation process in Afghanistan by ending decades long wars and miseries of Afghan people.
On his twitter account, the prime minister said “We welcome the Doha Accord signed between US & the Taliban. This is the start of a peace & reconciliation process to end decades of war & suffering of the Afghan people. I have always maintained that a pol (political) solution, no matter how complex, is the only meaningful path to peace.”

On Saturday in Doha, the US and Taliban representatives signed a final peace agreement after months of prolonged negotiations in Qatar’s capital that envisages an end to the US longest war in Afghanistan since 2001 after the 9/11 and enabling it to withdraw its troops from Afghanistan gradually.
In his other tweet, the prime minister also urged the parties involved to ensure that spoilers should not frustrate these efforts.
“Now all stakeholders have to ensure that spoilers are kept at bay. My prayers for peace for the Afghan people who have suffered 4 (four) decades of bloodshed,” he added.
The prime minister also reiterated that Pakistan was committed to playing its role in ensuring the agreement to hold and succeed in bringing peace to Afghanistan.

Apna Media آئیے چین سے سیکھیں



چین کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔چین نے نوول کرونا وائرس کوویڈ-انیس کی وبا کے پھیلاؤ اور روک تھام کے لئے انتہائی جرات مندانہ، بروقت اور فعال اقدامات اختیار کئے ہیں۔ تاریخ میں ان اقدامات کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی۔ ان اقدامات کی تحسین اور توثیق انتیس فروری کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ایک مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ چین ، جرمنی ، جاپان ، جنوبی کوریا ، نائیجیریا ، روس ، سنگاپور ، امریکہ ، اور عالمی ادارہ صحت سے تعلق رکھنے والے 25 ماہرین کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔

Apna Media News NAB summons dead person for interrogation in corruption case



SUKKUR - National Accountability Bureau (NAB) has issued notice to the deceased brother of Pakistan Peoples Party (PPP) Khursheed Shah in a corruption case for interrogation. 
Local media report say Ali Nawaz Shah, who passed away eight years ago, has been summoned on March 3 in the Shah Spinning Mills case registered against Khursheed. 

A joint investigation team, headed by NAB Multan DG Atiqur Rehman, has also issued a call up letter to the PPP leader, who is already in the custody of the anti-graft watchdog. NAB has already filed an asset beyond means reference involving Rs1.3 billion misappropriation against the members of the National Assembly. 
Earlier, the NAB Sukkur had summoned another dead person Abdul Fatah Indhar.

Apna Media عمران خان کی وہ صلاحیتیں جن کا اعتراف کرنے پر لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی مجبور ہوگئے



 پاکستان مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کرکٹ میں عمران خان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، نواز شریف عظیم سیاسی رہنماوں میں سے ایکہیں، یہ بات شاید درست ہے کہ نواز شریف اپنا امپائر رکھا کرتے تھے، نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا شوق پورا کرتے تھے، یہ گیم ہے اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی کی پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا میں اور اسد عمر (چھوٹا بھائی ) بچپن سے ہی مختلف کلبز کے لیے کرکٹ کھیلتے رہے، اسد عمر انڈر 19 کی ٹیم میں بھی شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں وسیم اکرم سب سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، کرکٹ میں عمران خان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، عمران خان کرکٹ پر ہی فوکس رکھتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ 2013 کے الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن کا معاشی پلان بنایا، میں نے تدریس کا کام بھی کیا اور کرکٹ کی کمنٹری بھی کی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف عظیم سیاسی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے کرکٹ میں اپنے امپائر رکھنے سے متعلق سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق بہت ہے، یہ بات شائد درست ہے کہ وہ اپنے امپائر رکھا کرتے تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا شوق پورا کرتے تھے، یہ گیم ہے اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں رہنما ن لیگ نے کہا کہ سابق آئی جی مقبول بعد میں سینیٹر بن گئے تھے، یہ نہیں جانتا کہ نواز شریف کا امپائر سینیٹر مقبول تھا یا کوئی اور تھا۔

Apna Media فردوس عاشق اعوان نے ایک مرتبہ پھر معافی مانگ لی



زیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے مبینہ توہین آمیز بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی جبکہ الیکشنکمیشن نے درخواست گزار سے ویڈیو ٹرانسکرپٹ طلب کر لیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فردوس عاشق اعوان کے توہین آمیز بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت کی۔

معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی، اگر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ میں نے توہین کی ہے تو غیر مشروط معافی مانگتی ہوں۔درخواست گزار خالد محمود نے کہا کہ میں فردوس عاشق اعوان کے توہین آمیز بیان کا ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی الیکشن کمیشن میں جمع کراچکا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں فردوس عاشق اعوان کے بیان والی کوئی سی ڈی ہمیں موصول نہیں۔درخواست گزار خالد محمود نے کہا کہ میں ویڈیو ٹرانسکرپٹ دوبارہ جمع کرا دوں گا۔
فردوس عاشق کے وکیل نے استدعا کہ درخواست گزار خالد محمود ان کی موکل کیخلاف توہین آمیز مواد نہیں دے سکے، لہذا درخواست خارج کی جائے۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سے ویڈیو ٹرانسکرپٹ طلب کرتے ہوئے فروس عاشق اعوان کیخلاف درخواست پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

Apna media اپنی سرگرمیاں محدود اور سیکیورٹی انتظام کریں



جمعیت علمائے اسلام(ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان کی جان کو شدید خطرہ ہے اس لئے وہ اپنی سرگرمیاں محدود کرکے اپنے ساتھ اور گھر پر سکیورٹی کا انتظام کریں

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کی جانب سے ارسال کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دہشت گردوں کے نشانہ پر ہیں اس لئے ان کی جان کو خطرہ ہے چنانچہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نہ صرف اپنی سرگرمیاں اور نقل و حمل محدود بلکہ انہیں خفیہ رکھیں۔
ایڈوائزری نوٹس میں جے یو آئی کے قائد کو اپنی سکیورٹی کیساتھ شورکوٹ اور عبدالخیل میں اپنے بنگلوں کی حفاظت کیلئے پرائیویٹ سکیورٹی کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح رات کو گھر کے دروازے بند اورسفر سے گریز کرتے ہوئے گھروں پر سی سی ٹی و ی کیمروں کا بھی انتظام کریں“ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پر پہلے بھی کوئٹہ، چارسدہ اور صوابی میں خودکش حملے ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے ترجمان حاجی عبدالجلیل جان نے سکیورٹی ایڈوائزری نوٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف سکیورٹی ایڈوائزری بھجوارہی ہے اوردوسری طرف اس نے مولانا فضل الرحمان سے سکیورٹی واپس لی ہے۔

Apna Media تاریخی امن معاہدے کے بعد ٹرمپ کا ایک اور بڑا اعلان




تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان رہنماؤں سے مستقبل قریب میں ملنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا عنقریب طالبان رہنماؤں سےملیں گے اور مئی تک افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد5ہزار تک کم کی جائےگی۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ ہر کوئی جنگ سے تھک چکا ہے، 18ماہ کے مذاکرات کے بعد امن معاہدہ ہوا، 14ماہ میں افغانستان سے نیٹو اور امریکی فوج کا انخلا ہوگا، امن معاہدے پر مائیک پومپیو اور مارک ایسپر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارے فوجی دنیا کے بہترین فائٹرز ہیں۔

اس سے قبل ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ کہ افغانستان میں امن کے لیے ٹرمپ وعدے پورے کر رہے ہیں، طالبان کے ساتھ معاہدہ افغان تنازعے کا خاتمہ کرے گا، معاہدے پر عمل در آمد کا جائزہ لیتے رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق افغانستان میں فوج کی تعداد میں کمی لارہے ہیں، افغانستان میں فوج کی کمی طالبان وعدوں کی پاسداری سے مشروط ہے، امریکا کو محفوظ بنانے کے لیے صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...