Wednesday, 4 March 2020

Apna Media News پی ایس ایل، ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری



 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 17 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے جس نے 15 اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 89رنز بنا لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والی لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز اوپننگ جوڑی کرس لین اور سلمان بٹ نے کیا تو پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر جارح مزاج بلے باز کرس لین بغیر کوئی سکوربنائے ڈیل سٹین کی گیند پر رومان رئیس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپننگ جوڑی لیوک رونکی اور کولن منرو نے پراعتماد اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنر جوڑے تاہم محمد حفیظ نے اننگز میں اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر لیوک رونکی کو آﺅٹ کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی، رونکی نے 31 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
قبل ازیں سہیل اختر نے ٹاس جیت کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وکٹ باﺅلنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو کم سے کم سکور پر آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کرتے تاہم اب لاہور قلندرز کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، لیوک رونکی، رومان رئیس، حسین طلعت، کولن انگرام، کولن منرو، ڈیل سٹین، ظفر گوہر، رضوان حسین اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس لین، سلمان بٹ، محمد حفیظ، محمد فیضان، بین ڈنک، سمت پٹیل، سیکوگ پرسانا، عثمان خان شنواری، دلبر حسین اور سلمان ارشاد شامل ہیں

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...