Wednesday, 4 March 2020
Apna Media News پشاور بی آر ٹی منصوبےمیں مزید تاخیر کا خدشہ ،ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے افسوسناک وجہ بیان کر دی
پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں یونیورسٹی روڈ پر نکاسی آب کا نالہ تاحال تعمیر نہ ہونے سے منصوبے کے افتتاح میں مزید تاخیر کا خدشہ ،پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نکاسی آب کا نالہ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور اس حوالے سے محکمہ سوئی گیس کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی روڈ پر گیس لائنز کو دوبارہ منتقل کیا جائے گا لہٰذا یونیورسٹی روڈ پر گیس لائنز کہاں ہیں، اس حوالے سے بتایا جائے۔محکمہ سوئی گیس ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائنز منتقل کرنے کی صورت میں پی ڈی اے کو رقم ادا کرنا ہوگی، اس سے قبل بھی بی آر ٹی روٹ اور اطراف میں گیس لائنز کو منتقل کیا جاچکا ہے جس کے لیے پی ڈی اے نے محکمہ گیس کو 30 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔
ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر سپین جماعت تک ڈھائی کلو میٹرنالہ تعمیر کیا جائے گا، موجودہ نالہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا، اس لیے نالے کو توسیع دی جارہی ہے، نالے کے اطراف میں گیس سمیت دیگر یوٹیلٹز کی لائنز کو بھی منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پشاورمیں ٹرانسپورٹ کامنصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کےگزشتہ دورِحکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔اکتوبر2017میں شروع ہونےوالےاس منصوبےکوکےپی کےحکومت نےچھ ماہ کےاندرمکمل کرنے کادعویٰ کیاتھاجبکہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا جو اب 60 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR
RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...
-
Selena Gomez is opening up about mental health and how her recent diagnosis empowers her instead of being insecure. On Friday, April 3,...
-
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خی...
No comments:
Post a Comment