Thursday, 5 March 2020

Apna Media News یہ امیر بن گیا گاڑیوں والا ہے، ہماری کوئی سننے والا نہیں



سندھ ہائیکورٹ میں سگے بیٹے کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف بوڑھے ماں باپ کی درخواست کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ماحولیاتی جذباتی ہوگیا،والدنے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہاتھ جوڑ جوڑے صلح کروا دو مگر کوئی سننے والا نہیں ،یہ امیر بن گیا گاڑیوں والا ہے ہماری کوئی سننے والا نہیں ،بارایسوسی ایشن کے پاس گئے مگر کوئی نہیں سنتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سگے بیٹے کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف بوڑھے ماں باپ کی درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیاکہ ایڈووکیٹ سلمان خان کون ہے؟،ایڈووکیٹ سلمان خان کے ہمراہ صدرہائیکورٹ بار اور کراچی بار کے نمائندگان بھی پیش ہوئے،عدالت نے کہا کہ یہ آپ کے والدین ہیں ،آپ تو خودبھی ماشااللہ باریش ہیں ؟۔
عدالت نے ایڈووکیٹ سلمان خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو مذہبی تعلیمات کا بھی علم ہو گا،والدین نے کہا کہ پولیس والے بے جاتنگ کررہے ہیں گھروں پر آرہے ہیں ،عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ سرسید تھانے والے کیوں مداخلت کررہے ہیں
عدالت نے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرسید پر سخت اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ کیا تمہارے خلاف انکوائری کرائی جائے ؟،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرسید نے کہاکہ صرف ایک درخواست آئی تھی ،عدالت نے کہا کہ لوگ مر جاتے ہیں مگر نہیں جاتے صرف درخواست پر پہنچ گئے ۔
والدین کی عدالت میں آہ و زاریاں ،کمرہ عدالت میں جذباتی مناظردیکھنے کا آئے،والدنے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہاتھ جوڑ جوڑے صلح کروا دو مگر کوئی سننے والا نہیں ،یہ امیر بن گیا گاڑیوں والا ہے ہماری کوئی سننے والا نہیں ،بارایسوسی ایشن کے پاس گئے مگر کوئی نہیں سنتا۔
عدالت نے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کر کیا رہے ہو تم؟والدین کے ساتھ ایسا سلوک کون کرتا ہے؟،والدین کی خدمت کروکل آخرت میں بھی جوابدہ ہو گے،کسی کے ماں باپ زندگی بھر نہیں رہتے یہ نہیں ہونگے تو آپ کو پتہ چلے گا،قرآن پاک میں والدین کے حقوق کا اتناذکرہے جب پڑھتے ہیں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔
بیٹے ایڈووکیٹ سلمان خان نے عدالت میں والد کے پاﺅں پکڑ کر معافی مانگ لی ،ایڈووکیٹ سلمان خان نے کہا کہ میرے بہن بھائی والدین کو بھڑکا رہے ہیں ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بہنیں توبھائیوں سے بہت پیار کرتی ہیں ایسا نہیں ہو سکتا ،عدالت نے تمام بہن بھائیوں اور والدین میں صلح کرادی۔
والدین اور ایڈووکیٹ سلمان خان کے گلے شکوے ختم ہونے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی،ایڈووکیٹ سلمان خا ن نے کہا کہ وعدہ کرتاہوں والدین کا احترام کروں گا،والدین نے اپنے بیٹے ایڈووکیٹ سلمان خان کو گلے لگا لیا۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...