میرا جسم میری مرضی “ یہ وہ نعرہ ہے جس کے باعث خلیل الرحمان قمر اور صحافی ماروی سرمد کے درمیان نجی ٹی وی چینل پر لڑائی چھڑی اور وہ اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ مصنف نے سیدھی گالیاں ہی دے ڈالیں لیکن اب اس معاملے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے سابق ترجمان اور تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے بھی میدان سنبھالا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ماروی سرمد کے ماضی کے ٹویٹ کو شیئر کیا ، جس میں خاتون صحافی نے 2010 میں صحافی شاہد مسعود کیلئے قابل اعتراض الفاظ استعمال کرتے ہوئے گالی دی اور پھراپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
شہباز گل نے اس ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” شاہد مسعود کی ماں کو گالی دینا جائز ہے۔ خلیل صاحب نے بہت غلط کیا لیکن آپ تو یہ عشروں سے کرتی آ رہی ہیں ۔
شہباز گل کے ٹویٹ پر صحافی ماروی سرمد بھی میدان میں آئیں اور مخاطب کرتے ہوئے کہنے لگیں کہ ” عشروں سے نہیں، ایک عشرہ پہلے، بہت غلط کیا، اور اس کو بدلنے کی پوری کوشش کی۔ اسی لئے آپ کو میری دس سال پہلے کی ٹویٹس کھنگالنے پڑیں۔ حالیہ کچھ نہیں مل پایا۔ تھوڑا ذہن استعمال کیجئے۔
No comments:
Post a Comment