Thursday, 5 March 2020

Apna Media News کراچی ،کثیر المنزلہ عمارت زمین بوس، 3افراد جاں بحق،22زخمی، انتہائی افسوسناک خبر


کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 22زخمیوں کو بھی نکالاگیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کراچی گولیمارنمبر دومیں تھانہ رضویہ کے قریب پیش آیا ہے۔یہ کثیر المنزلہ عمارت دوسال پہلے بنی تھی۔ تاہم اس پر مزید تعمیرات بھی کی گئیں۔عمارت میں کئی خاندان مقیم تھے لوگوں کی بڑی تعداد اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق بظاہر محسوس ہورہا ہے کہ عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں جو اس کے گرنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ ریسکیوٹیمیں اور ایمبولینسیں وہاں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ 
حادثے میں گراونڈ فلور مکمل تباہ ہوا ہے جبکہ اوپر والی منزلیں ساتھ والی عمارت کے ساتھ لگ گئی ہیں جن کے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ بھی موجود ہے، فرسٹ فلور کے ملبے اور اوپر والی منازل پر لوگوں کے پھنسے ہونے کے امکانات ظاہرکئے جارہےہیں۔ 
جیو نیوز کے مطابق یہ تین منزلہ عمارت ہے جو قریبی پانچ منزلہ عمارت کے ساتھ لگتے ہوئے گری ہے جبکہ کچھ دیگر ٹی وی چینلز کے مطابق پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی۔
یہ علاقہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے جبکہ جو عمارت گری ہے اسے فاطمہ منزل کے نام سے جانا جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...