Wednesday, 4 March 2020

Apna Media News نوازشریف کااسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ، دیگر آپشنزپربھی غور ،عدالتی حکم کی صورت میں سابق وزیر اعظم کی واپسی کے حوالے سے تمام مشاورت اور تیاری مکمل



اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کےقائدمیاں نوازشریف کےفیملی ذرائع نےحکومت پاکستان کی جانب سےبرطانوی حکومت کو نواز شریف کی بےدخلی بارےلکھےگئےخط پرکہاہےکہ اگر اسلام آبادہائیکورٹ حکم دے دیتی ہےکہ نوازشریف واپس آجائیں تووہ اگلی پرواز کےذریعےہی وطن واپس آجائیں گے،نواز شریف کےوکلاءنےآئندہ چنددنوں میں اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کابھی فیصلہ کرلیاہےجبکہ دیگر آپشنز بھی زیرغورہیں، نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے تمام مشاورت اور تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو نوازشریف کی حوالگی بارے جو خط لکھا گیا ہے اس پر شریف خاندان نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت چاہے تو نوازشریف کو مفرور بھی قرار دے سکتی ہے تا ہم وہ عدالتی فیصلے پر یقین رکھتے ہیں اور جو عدالت کہے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ شریف خاندان کےذرائع نے کہا کہ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ حکم دے دیتی ہے کہ نوازشریف وطن واپس آجائیں تو وہ بلا تاخیر اگلی ہی فلائٹ کے ذریعے وطن واپس آجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تمام مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور تمام تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا لائرز ونگ آئندہ دو چار دن یا ایک ہفتے کے اندر اندر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے جبکہ دیگر تمام آپشنز بھی رکھے گئے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹرز نے بھی تیار کر لی ہے کہ وہ لندن میں برطانوی ہائی کمیشن سے تصدیق کروا کر حکومت پنجاب کو بھیجی گئی تمام رپورٹس بھی عدالت میں سامنےرکھیں گے،اس سے پہلے پنجاب حکومت نےان رپورٹس پرغور کئےبغیر انہیں مستردکردیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہناہےکہ آئندہ دو سےچاردن میں نوازشریف کی واپسی عدالت سے رجوع  کرنےیا لندن میں رہ کر قانونی جنگ لڑنے سمیت تمام معاملات بارے لائحہ عمل سامنے آجائے گا۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...