Wednesday, 4 March 2020

Apna Media News فریال تالپوراوربچوں کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کرانے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب



احتساب عدالت نے فریال تالپوراوربچوں کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کرانے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت10 مارچ تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں فریال تالپوراوربچوں کے بینک اکاو¿نٹس غیرمنجمد کرانے کی درخواست پرسماعت ہوئی،فریال تالپور اور ان کے بچوں کے ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں،تنخواہ،زراعت اور دیگر کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم ذرائع آمدن میں شامل ہیں ۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ نیب کے خط پرفریال تالپور،عائشہ تالپور،فاطمہ تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہوئے،تمام ریکارڈ پیش کر دیا،عدالت بینک اکاؤنٹس کھلوانے کا حکم جاری کرے،عدالت نے بینک اکاو¿نٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...