Wednesday, 4 March 2020

Apna Media News منرو اور رونکی کی دھواں دار بیٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دیدی



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 17 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپننگ جوڑی لیوک رونکی اور کولن منرو نے پراعتماد اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں ہی 103 رنز جوڑ دئیے تاہم محمد حفیظ نے اننگز میں اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر ہی لیوک رونکی کو آﺅٹ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی، رونکی نے 31 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے کپتان شاداب خان تیسرے نمبر پر اس وقت بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے جب اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا اور یہی دیکھ کر انہوں نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک خوبصورت چھکا بھی لگایا تاہم مجموعی سکور میں محض 10 رنز کے اضافے کے بعد ہی وہ ایک اور شاٹ لگانے کی کوشش میں محمد فیضان کی گیند پر سمت پٹیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ کولن انگرام نے بڑے ہدف کی جانب بڑھتی رفتار برقرار رکھنے کی کوشش کی اور 19 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنانے میں کامیاب بھی ہوئے مگر 159 کے مجموعی سکور پر وہ سلمان ارشاد کی گیند پر بین ڈنک کو کیچ دے بیٹھے۔
لاہور قلندرز کے دو اہم باﺅلرز کے ٹیم سے باہر ہونے کا نقصان واضح دیکھنے میں آیا اور باﺅلرز کو وکٹوں کے حصول کیلئے سخت محنت کرنا پڑا تاہم پھر بھی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔ آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے واحد وکٹ حاصل کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد محمد فیضان اور سلمان ارشاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے اپنی ’اصل‘ کارکردگی دکھائی اور کرس لین نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر آﺅٹ ہو کر شکست کی بنیاد رکھ دی جس کے بعد لاہور قلندرز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 127 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔ عثمان خان شنواری نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے جبکہ سلمان بٹ 21، محمد حفیظ 10، بین ڈنک 25 اور سمت پٹیل 6 رنز بنا سکے۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...