Friday, 6 March 2020

apna media news ماڈل لڑکی نے مسجد میں انتہائی شرمناک تصاویر بنا ڈالیں، ہنگامہ برپا ہوگیا



 ترکی میں بیلجیم کی ایک ماڈل نے مسجد میں ایسا شرمناک فوٹوشوٹ کروا ڈالاکہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 28سالہ ماڈل کا نام مریسا پیپن ہے جو اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے کئی سکینڈلز کی زد میں رہ چکی ہے۔ ایک بار اس نے ویٹی کن سٹی میں برہنہ فوٹوشوٹ کروایا تھا اور پھر بیلجیم کے معروف لینڈمارک کے ساتھ۔ایک بار اس نے برہنہ ہو کر احتجاج بھی کیا تھا۔ اب کی بار اس نے ترکی کی ایک مسجد میں برہنہ فوٹوشوٹ کروا ڈالا جس پراس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس نے ترکی میں یہ فوٹوشوٹ 2018ءمیں کروایا تھا۔ ان تصاویر میں اس نے صرف برقعہ پہن رکھا ہوتا ہے اور اسے اوپر اٹھا کر اپنا جسم نمایاں کر رہی ہوتی ہے۔ اس نے یہ حرکت استنبول میں واقع سلطنت عثمانیہ کے دور کی ایک مسجد میں کی جو اب ایک میوزیم کا حصہ بنائی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس نے ترکی کی مختلف معروف جگہوں پر برہنہ تصاویر بنوائیں۔ ممکنہ طور پر مریسا کو ترکی میں اس حرکت پر 3سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاحال مریسا کی طرف سے ترکی میں ہونے والی اس انویسٹی گیشن پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...