Tuesday, 10 March 2020
Apna Media Dil News پاکستان کا اہم ترین شہر زلزلے سے لرز اٹھا
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے آنے کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔
Apna Media Dil News حیدر علی کی عمدہ بیٹنگ، شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے نوجوان کھلاڑی حیدر علی ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نصف سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جس دوران حیدر علی نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور اس طرح وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
حیدر علی نے لاہور قلندرز کیخلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 سال اور 160 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ دوسری جانب شعیب ملک نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
Apna Media Dil News ے بی رحم کرو‘ دپیکا پڈکون نے ایسا فحش فوٹو شوٹ کرالیا کہ شوہر رنویر سنگھ نے بھی ہاتھ جوڑ لیے
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کی جانب سے ایک غیر ملکی میگزین کیلئے انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے جس پر ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی ہاتھ جوڑ لیے ہیں
دپیکا پڈکون نے فرانسیسی فیشن میگزین ایلے کیلئے تازہ فوٹو شوٹ کرایا ہے جس میں انہوں نے انتہائی بولڈ پوز دیے ہیں۔ ان کے اس فوٹو شوٹ کو جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے وہیں انہیں اس کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔
دپیکا پڈکون نے اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو تبصروں کا طوفان امڈ آیا ، ان میں سب سے پہلا تبصرہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ رنویر سنگھ نے اپنی بیوی دپیکا پڈکون کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’بے بی رحم کرو یار ۔‘ رنویر سنگھ نے اپنے کمنٹ کے ساتھ ہاتھ جوڑنے یا معافی کی ایموجی بھی پوسٹ کی
Apna Media Dil News شہباز تتلہ کیس ، ایس ایس پی مفخر عدیل اس وقت کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں
آخر تحقیقاتی اداروں کو شہباز تتلہ کیس میں بڑی کامیابی مل گئی ہے کیونکہ ایس ایس پی مفخر نے سیکیورٹی اداروں کو گرفتار پیش کر دی ہے ۔
میڈیا میں چلنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ شہباز تتلہ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، ایس ایس پی مفخر عدیل نے اہم سیاسی شخصیت کی ضمانت پر گرفتاری دے دی ہے تاہم انہوں نے گرفتاری پنجاب سے باہردوسرے صوبے میں دی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ایس ایس پی مفخر کو گلگت بلتستان سے حراست میں لیا گیاہے تاہم انہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر لاہور لائے جانے کا امکان ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہباز تتلہ کے اغواءکا مقدمہ سات فروری کو نصیرآباد تھانے لاہور میں درج کیا گیاتھا ۔
Apna Media Dil News امریکی صدر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے یا نہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کرونا وائرس سے مبینہ متاثرہ رکن کانگریس سے ملاقات اور امریکی صدر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں پرامریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کروناوائرس سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوئے ہیں۔وائٹ ہاوس کے مطابق قرنطینہ میں موجود امریکی اراکین کانگریس سے قریبی ملاقاتوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیسٹ نہیں کئے گئے ہیں۔وائٹ ہاوس پریس سیکرٹری اسٹیفن گریشم کے مطابق صدر کسی ایسے شخص سے نہیں ملے جس میں کووڈ 19وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہو۔ نہ ہی صدر میں کوئی ایسی علامت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ کرنے کی کوئی ضرورت پیش آتی۔امریکی صدر ہشاش بشاش ہیں اور ان کے ذاتی معالج ان کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا حالیہ ہدایات کے مطابق طبی ماہرین ٹیسٹ کا فیصلہ اس صورت میں کریں گے جب کسی میں اس مرض کی علامات پائی جائیں گی ۔
قبل ازیں امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیسٹ ہوئے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس سوال کو وائٹ ہاوس تک پہنچادیں گے اور امید ہے اس پر فوری جواب بھی آجائے گا۔مائیک پنس سے سوال کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وہاں موجود تھے ،صحافیوں نے ان سے بھی یہی سوال کیاتاہم امریکی صدر بغیر کوئی جواب دیئے وہاں سے چلے گئے۔
یاد رہے کہ امریکی وائٹ ہاوس کے نامز دچیف آف سٹاف میڈووز ، جارجیا سے رکن کانگریس ڈوگ کولنز اور فلوریڈا سے منتخب رکن میٹ گائٹز کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں،کہا جارہا ہے کہ جمعہ کو جب امریکی صدر وبائی امراض کے کنٹرول کے ادارے کے دورے پر گئے تو وہاں ڈوگ کولنز نے ان سے مصافحہ کیاتھا۔ اس مصافحے کے بعد بین الاقوامی میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔
Apna Media Dil News معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئ
پاکستان کی دلکش اداکارہ صبا قمرسوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی سرگرمیوں سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔اس بار انہوں نے ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر مداحوں نے دل ہی تھام لئے۔ جدید تراش خراش کے لباس ، قیمتی گاڑی اور ہاتھوں میں ہنٹرکے ساتھ صبا قمر کی اس تصویر کو اب تک 80ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے پسندیدگی کے کمنٹس بھی کئے ہیں۔
اس سے قبل بھی صبا اپنی مختلف مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور ان کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں ۔
Apna media Dil News قسم کھا سکتی ہوں عمران خان کرپٹ نہیں
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے قسم کھا سکتی ہوں وہ کرپٹ نہیں ہیں۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 200 فیصد کہتی ہوں وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز برانڈڈ سیاست دان ہیں، مریم اور بلاول گرمیوں میں بغیر پنکھے کے زندگی گزاریں تو ان کو معلوم ہو کہ حالات کیا ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو پورے سندھ نے ووٹ دئیے تو وہ وزیراعظم بن جائیں گے۔معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ عوام کے حالات بہت خراب ہیں، روحی بانو کا حکومتی سطح پر خیال رکھنا چاہئے تھا۔عورت مارچ پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے عورت مارچ میں شرکت نہیں کرسکی، زیادتی کسی کے ساتھ بھی ہو آواز اٹھانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ عورتیں کمزور ہوتی ہیں اس لیے ان کے لیے آواز اٹھانی چاہئے، عورتوں کے حقوق کے لیے نعروں کو نرم انداز سے بیان کیا جاسکتا تھا، لفظوں کو ہیر پھیر کرکے تبدیل کیا جاسکتا تھا، عورت مارچ میں لفظوں کا چنائو بہتر ہوتا تو اچھا ہوتا۔یاد رہے کہ چند روز قبل بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انور مقصود کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، معین اختر جیسے فنکار کا نعم البدل ملنا مشکل ہے، ان کا موازنہ کسی دوسرے کے ساتھ کرنا درست نہیں۔
Apna Media Dil News شہبازشریف کو بھی چھٹی مل گئی، درخواست منظور
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے چھٹی کی درخواست بھیجی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے چھٹی کی درخواست ایوان میں پیش کی جو منظور کر لی گئی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گزشتہ سال سے لندن میں اپنے بڑے بھائی نوازشریف کے علاج کی غرض سے موجود ہیں۔ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر حکومتی ارکان نے شہباز شریف کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا تو (ن) لیگی رہنمائوں نے اپوزیشن لیڈر کی واپسی کے امکانات متعدد بار قوم کے سامنے رکھے۔
رکن قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ (ن) رانا ثناءاللہ کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ شہباز شریف مارچ میں واپس آ جائیں گے تاہم ان کے اندازوں کے برعکس اپوزیشن لیڈر نے چھٹی کی درخواست دے دی۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کی واپسی سےمتعلق ن لیگ وضاحت دے، بتایا جائے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کب واپس آئیں گے۔
Apna Media Dil News محکمہ صحت کی پی ایس ایل میچز کراچی میں نا کروانے کی تجویز، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بڑا اعلان کر دیا
کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث محکمہ صحت سندھ نے شہر میں عوامی اجتماعات اور پی ایس ایل طرز کے ایونٹ پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے جس پر اب پاکستان کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ابھی پاکستان سپر لیگ کے پانچ میچز ہونا باقی ہیں لیکن اس سے قبل ہی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے باعث صوبائی حکومت سے شہر میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔اس حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام سندھ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ حکومت کے ساتھ اجلاسوں میں بھی شریک ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جو بھی ہیلتھ ایڈوائزری ہو گی اس پر پی سی بی مکمل عملدر آمد کرے گا۔
Apna Media Dil News ڈاکٹرمریضہ کا معائنہ کرنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنانے لگی
ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین نے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ہم نیوز کے مطابق زیب النسا نامی مریضہ کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے چیک اپ کیے جانے کے بعد مریضہ کو گھر لے جایا گیا لیکن جب دوبارہ طبیعت خراب ہوئی تو عزیز و اقارب دوباہ ایک مرتبہ پھر زیب النسا کو ہسپتال لائے۔
لواحقین کے مطابق دوبارہ ہسپتال لانے پر ڈاکٹروں کی جانب سے صریحاً غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اور موقع پر موجود ڈاکٹرمریضہ کا معائنہ کرنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنانے لگی۔لواحقین نے بتایا کہ اسی دوران خاتون مریضہ زیب النسا نے ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی۔
مریضہ زیب النسا کے ساتھ ہسپتال آنے والے لواحقین نے اس موقع پر سخت احتجاج کرتے ہوئے نعش ہسپتال میں رکھ کر سخت احتجاج شروع کردیا۔چینل کے مطابق لواحقین کا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
Monday, 9 March 2020
Apna Media Dil News لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نقاب پوش افراد کا حملہ ،شدید زخمی
لندن میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نقاب پوش افراد کا قاتلانہ حملہ، سر چہرے اور سینے پر چوٹیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ نواز کے قاید میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا ہے ۔ڈاکٹر عدنان کے سر ،چہرے اور سینے پر گہری چوٹیں آئیں ہیں اور انھیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی ن لیگ کے مقامی رہنما اور ورکر ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے
حملہ آوروں نے ڈاکٹر عدنان کو نیچے گرا کر ٹانگیں ماریں اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا،ڈاکٹر عدنان پر جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت وہ شام کی واک کر رہے تھے ۔اس سے قبل ڈاکٹر عدنان کو کی مرتبہ دھمکی آمیز کالز بھی آ چکی ہیں جبکہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر کئی مرتبہ احتجاج اور لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں
Apna Media Dil News کے ڈی اے نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلا ف آپریشن شروع کردی
کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور سرجانی ٹاو¿ن میں غیر قانونی پلاٹس گرانا شروع کردیے۔کے ڈی اے کی طرف سے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سیکٹر 8 میں صنعتی پلاٹس پر قائم غیر قانونی تعمیرات گرانا شروع کردی گئیں۔کے ڈی اے کے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کا عملہ ہیوی مشینری سے غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر رہا ہے۔اس سے قبل آج ہی کے روز پیر 9 مارچ کو سندھ بلڈنگ کنٹرو ل اتھارٹی نے کارروائی کرکے کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 3 میں 40 گز کے پلاٹ پر بنی 6 منزلہ عمارت گرانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق عمارت کو ناقص قرار دیے جانے کے بعد گرایا جارہا ہے۔
Apna Media Dil News امریکی فوجیوں کاافغانستان سے انخلا شروع
امریکی فوجیوں نے افغان طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان سے انخلا شروع کردیا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق معاہدے کے تحت سینکڑوں امریکی فوجی افغانستان چھوڑ رہے ہیں لیکن ان کی جگہ نئے فوجی تعینات نہیں کیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت امریکہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد 13 ہزار سے کم کرکے 8 ہزار 600 کرے گا۔
29 فروری کو امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں طے پایا تھا کہ اگلے 10 روز کے دوران امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا شروع کردیا جائے گا۔ 2 مارچ کو امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی فوجیوں کے انخلا کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں
امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبر ایجنسی کو نام نہ لینے کی شرط پر بتایا کہ امریکی فوجیوں کا انخلا شیڈول ہوچکا ہے، مارک ایسپر نے کہا ہے کہ جب فوجیوں کی تعداد 8600 رہ جائے گی تو اس وقت افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل سکاٹ ملر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
Apna Media Dil News مکہ مکرمہ ریجن میں زلزلے کے جھٹکے
مکہ مکرمہ ریجن کی تحصیل البیضامیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیںجس سے شہری خوفزدہ ہو گئے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔جیو لوجیکل سروے بورڈ کے نمائندے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ’ مکہ مکرمہ کی البیضا تحصیل میں زلزلے کی شدت دو درجے کی رہی۔ یہ معمولی نوعیت کا زلزلہ تھا۔ شہری دفاع کے اہلکارو ں نے علاقے کا دورہ کیا ہے۔محکمہ شہری دفاع کا کہناہے کہ البیضاکے تمام شہری اور مقیم غیر ملکی محفوظ ہیں۔البیضا تحصیل مکہ مکرمہ شہر سے 55 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
Apna Media Dil News بجلی اور گیس کی مزید قیمت نہیں بڑھے گی، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب گیس اور بجلی کی مزید قیمت نہیں بڑھے گی۔
مہمند میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاندار استقبال پروزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جس کے حکمران کرپٹ ہوں،وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی ملک غریب نہیں ہوتا،ملک تب غریب ہوتا ہے جب حکمران ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں،کرپٹ حکمران ملک کا پیسہ چوری کرکے لندن اور امریکہ میں بڑے بڑے گھر لے لیتے ہیں،جن کے اکاوَنٹ،کاروبار اور محل بیرون ملک ہیں انہیں کبھی ووٹ نہ دیں۔
بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کو 7ماہ سے گھروں میں بند کررکھا ہے،کشمیری عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ساری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ نے مشکل وقت میں صبر کو انسان کی بہترین صفت کہا ہے،دعا ہے اللہ کشمیریوں کو مشکل وقت میں صبر کرنے کی توفیق دے،دعا ہے آنے والے دنوں میں کشمیریوں کو ظلم سے آزادی ملے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیاسے کہہ رہا تھا مودی کی حکومت انتہاپسند ہے،پوری دنیا نے دلی میں غریب مسلمانوں پر ظلم دیکھا،بھارتی حکومت کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں،ہندوتوا کا نظریہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے۔
Apna Media Dil News دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام ، پاک فوج کے کرنل دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے
پاک فوج نے ٹانک کے قریب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی ہے جس دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے کرنل شہید ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران دو نہایت مطلوب دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیاہے ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہو گئے ہیں ۔کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی نظام تحویل میں لے لیاہے ۔آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنائی گئی ہے ۔
پاک فوج کے شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمان کا تعلق ضلع استوار کے علاقے بنجی سے تھا انہوں نے لواحقین میں بیوہ ، تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔
Apna Media Dil News وزیر اعظم کی ہندو برادری کو ہولی پر مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندو برادری کو ہولی تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری ہندو برادری کو رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کے لیے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے
واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ جس میں روائتی ڈانڈیا اور گربہ رقص بھی کیے جا رہے ہیں۔
شام ڈھلتے ہی مختلف شہروں میں ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مندروں میں پوجا کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کےلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ہولی کے دوسرے روز ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر خوشی کا اظہار کیا جائے گا جس میں نوجوان، بچے، بوڑھے سبھی ہولی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔
Apna Media Dil News سکردو ،بس حادثے کے تمام مسافرجاں بحق ہو گئے،تعداد26 ہو گئی
روندو کے قریب ویگن دریائے سندھ میں گر گئی جس کے نتیجے میں26 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ12 لاشیں دریائے سے نکال لی گئیں،جاں بحق دیگر مسافروں کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسٹر راولپنڈی سے سکردو جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ،گاڑی میں ڈرائیور سمیت26 افرادسوار تھے ،گاڑی میں پاک فوج کے 6 جوان بھی شریک تھے ۔
اسسٹنٹ کمشنر روندو غلام مرتضیٰ کاکہنا ہے کہ سکردو ،بس حادثے کے تمام مسافرجاں بحق ہو گئے، ڈرائیور سمیت بس میں سوارمسافروں کی تعداد26 تھی ، دریاسے 12 لاشوں کو نکال کر سکردورانہ کردیا گیا ہے ،جاں بحق دیگر مسافروں کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے
Apna Media Dil News عمران طاہر نے کولن منرو کو آوٹ کرکے خوشی منائی تو بلے باز نے آگے سے ایسی بات کہہ دی کہ عمران طاہر بھڑک اٹھے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹسمین کولن منرو نے ملتان سلطانز کے لیگ سپنر عمران طاہر کو جوکر کہنے کا اعتراف کر لیا۔اتوار کے روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے دوران عمران طاہر نے پانچویں اوور میں کولن منرو کو آوٹ کیا اور اپنے مخصوص انداز میں وکٹ لینے کی خوشی منائی۔کولن منرو کو عمران طاہر کے جشن منانے کا انداز اس قدر برا لگا کہ وہ طیش میں آ گئے اور بولر کو جوکر قرار دے دیا۔کولن منرو نے عمران طاہر سے ہوئی گرما گرمی پر کہا کہ جس طرح کا انہوں نے جشن منایا، میں وہ سب دیکھ رہا تھا اور میں نے انہیں جوکر کہہ دیا، لیکن وہ اسے غلط سمجھ بیٹھے اور اس کے جواب میں بولر نے جو کچھ کہا وہ آپ نے دیکھا۔کولن منرو نے کہا کہ عمران طاہر کے جواب پر انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا اور معاملے کو رفع دفع کیا۔
Apna Media Dil News پاکستان کے اہم شہر میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا
شہر قائد میں کروناوائرس سے متاثرہ ایک اور مریض سامنے آگیا جس کے بعد سندھ میں متاثرین کی تعداد 5 اور پاکستان میں مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے جن میں سے ایک مریض صحت یاب ہوچکا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی شرقی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شہری کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔ متاثرہ شہری شام سے براستہ دوحہ کراچی آیا تھا جبکہ ان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کرلیا گیا ہے۔
Apna Media Dil News اس معمولی سی بیماری سے امریکہ میں 70 ہزار لوگ مرجاتے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں فلو کی وجہ سے سالانہ 70 ہزار تک اموات ہوجاتی ہیں لیکن اس طرح کاروبار مندا نہیں ہوتا جیسا اب ہورہا ہے، اس بارے میں ہمیں سوچنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت بہت زیادہ جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب اور روس تیل کی قیمت اور سپلائی پر بحث میں مصروف ہیں اور بہت زیادہ جھوٹی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ ڈراپ ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس عام فلو کی وجہ سے 37 ہزار امریکی شہریوں کی اموات واقع ہوئیں، فلو کی وجہ سے اوسطاً سالانہ 27 سے 70 ہزار اموات ہوتی ہیں لیکن پھر بھی کوئی چیز شٹ ڈاﺅن نہیں کی جاتی، زندگی اور معیشت چلتی رہتی ہے۔ اس وقت امریکہ میں کرونا وائرس کے 546 مصدقہ کیسز ہیں جبکہ 22 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے لیکن مارکیٹ کا کیا حال ہوا ہے اس بارے میں ہمیں سوچنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پیر کے روز ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی امریکی سٹاک مارکیٹ پہلے 5 منٹ میں ہی 7 فیصد ڈاﺅن آگئی تھی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ 15 منٹ تک رکی رہی، بعد ازاں ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی تو مارکیٹ نے تھوڑا سا ریکور کیا تاہم یہ اب بھی 6 فیصد ڈاﺅن ہے۔
Apna Media Dil News روسی صدر پیوٹن کا ترک ہم منصب طیب اردوان کے ساتھ توہین آمیز سلوک
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترک ہم منصب طیب اردوان کے ساتھ توہین آمیز سلوک کرتے ہوئے انہیں انتظار کرنے پر مجبور کیا ۔روس کے ایک سرکاری ٹی وی چینل نے گذشتہ روز ایک وڈیو رپورٹ نشر کی جس میں اردوان کو دروازے پر نسبتا طویل انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس وڈیو کا دورانیہ 13 منٹ کا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردوان اور ان کے ہمراہ موجود وفد کو کریملن ہاوس میں ہال کے دروازے پر دو منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہیں داخلے کی اجازت ملی۔ روسی صدر پیوٹن مہمانوں کے خیر مقدم کے لیے ہال کے دروازے پر موجود ہونے کے بجائے ہال کے اندر موجود تھے۔ لہذا اردوان اور ان کے وفد نے ہال کے اندر پہنچ کر روسی صدر سے مصافحہ کیا۔
وڈیو میں نیوز بلیٹن کے اینکر نے بھی یہ بات کہی کہ ترکی کے صدر کو بیرونی ہال میں ضرورت سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔ اردوان ہال میں اس طرح کھڑے تھے جیسے کوئی مسافر بس میں سوار ہونے کے لیے اس کا منتظر ہوتا ہے۔ اس دوران ترکی کے سرکاری وفد کے بعض ارکان بے چینی کا شکار نظر آئے۔ ایک منٹ اور پینتیس سیکنڈ تک انتظار میں کھڑے رہنے کے بعد اردوان بیزار ہو گئے اور ان کے چہرے پر تنگی کے آثار نمودار ہوئے۔ اس دوران وہ قریب رکھی کرسی پر بیٹھ گئے ۔ پھرکچھ دیر بعد کیریملن ہال کا مرکزی دروازہ کھولا گیا ۔
Apna Media Dil News شاداب خان کو قومی ٹیم میں بھی ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کیلئے بھیجا جائے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی رمیز راجہ چاہتے ہیں کہ شاداب خان پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بھی ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کریں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے رواں سیزن میں بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جنہوں نے پشاور زلمی کیخلاف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی۔
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ”میرے خیال سے نوجوان لیگ سپنر کو ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کا موقع ملنا چاہئے۔ وہ نڈر ہیں اور بیٹنگ آرڈر پر راج کر سکتے ہیں۔ ہمیں بیٹنگ آرڈر میں تجربات کرنے کی ضرورت ہے اور میرے خیال سے شاداب خان نے اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کیلئے خود کو موزوں ترین امیدوار ثابت کر دیا ہے، حتیٰ کہ وہ اوپننگ بھی کر سکتے ہیں۔
Apna Media Dil News عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کمی ہو نے کا امکان ہے
ماہرین کا کہناہے کہ اگر عالمی مارکیٹ پیٹرول کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں یا مزید کمی وہوئی تو پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت20 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں موجودہ کم سطح پربرقرار رہیں تو معقول ٹیکس وصولیوں کے ساتھ یکم اپریل سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت باآسانی20 روپے لیٹر تک کم کی جا سکتی ہے۔
فرنس آئل کی قیمت میں کمی سے تیل پر چلنے والے بجلی گھروں سے بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی گرسکتی ہے جب کہ سی این جی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کمی ممکن ہے جس کے باعث صنعتوں کو بھی کم قیمت میں گیس دی جاسکتی ہے۔ایسی صورتحال میں ملک کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ بہتر اور روپے کی قدر مستحکم ہو سکتی ہے اور پاکستان جیسے ملکوں میں مہنگائی میں کمی کا امکان پیدا ہوسکتا ہے۔
Apna Media Dil News آج سپر مون ہو گا ،چاند کتنا زیادہ روشن ہو گا
آج رواں سال کا دوسرا سپر مون ہو گا جس کے باعث چاند عام حالات سے 99.6فیصد زیادہ روشن ہو گا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ر ات 10بجکر47 منٹ پر چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔ رواں سال4 سپرمون ہوں گے اور اس سپرمون کو وورم سپرمون کا نام دیاگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 7 اپریل کوتیسرا سپرمون ہوگا اور اسے پنک سپرمون کا نام دیا گیا ہے۔
Sunday, 8 March 2020
Apna Media Dil News کے پی میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں حالیہ بارشوں میں اب تک 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، بارشوں سے مختلف حادثات میں 39 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں میں مجموعی طور پر 59 گھروں کو نقصان پہنچا۔ گھروں کے جزوی انہدام سے متعدد لوگ زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
حادثات میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے بروقت امدادی کارروائیاں کیں، خیال رہے کہ کے پی، پنجاب اور بلوچستان میں چند دن قبل ایک بار پھر تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں تین دن قبل آندھی اور طوفان کے سبب شانگلہ اور تورغر کے مابین رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا تھا، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، دیر، مالاکنڈ، سوات، پشاور، مردان، ہزارہ میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا، مسلسل بارش کے باعث مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تر علاقوں میں بارشیں برسیں، گزشتہ دنوں کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ہوئی، کوہ چلتن، کوہ زرغون پر ہلکی برف باری ہو رہی ہے، پنجگور اور گرد و نواح میں طوفانی ہوائیں چلیں جس سے بجلی کا نظام اور معمولات زندگی متاثر ہوئے، چمن شہر اور گرد و نواح میں بارش جب کہ کوژک ٹاپ، خواجہ عمران اور دوبندی کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے، قلعہ عبداللہ میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔
Apna Media Dil News بے باک ادکارہ سنی لیون کیلئے بھتیجے کا بھی اظہار محبت ، سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا
بالی ووڈ کی معروف اور بے باک اداکارہ سنی لیون سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کیلئے اکثر اوقات پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں تاہم آج انہوں نے ” ہوائی بوسے“ کا چھوٹا سا کلپ بنا کر شیئر کی تو ان کے چاہنے والوں نے محبت بھرے پیغامات کی لائن لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق سنی لیون نے انسٹا گرام پر اپنے میک اپ برینڈ ” سٹار سٹرک “ کی تشہیر کرتے ہوئے مداحوں اور صارفین کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے چند سیکنڈ کے کلپ میں ” ہوائی بوسہ “ دیا اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”میرا دن ختم ہوا ، مجھے خوشی ہے کہ میں ” سٹار سٹرک“ کے پراڈکٹس پر پچاس فیصد رعایت کا اعلان کر رہی ہوں ، یہ آفر 48 گھنٹوں تک ہی کارآمد ہے ،تو پھر جلدی کریں ۔“ اپنے پیغام میں سنی لیون نے آفر حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی واضح کیا ۔
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ 2018 کے اوائل میں بھارتی اداکارہ سنی لیون نے شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد اپنا نام کیش کرنے کا فیصلہ کیا اور خواتین کیلئے میک اپ برانڈ ” سٹار سٹرک “ کے نام سے شروع کیا جو کہ اب بھارتی خواتین میں مقبولے
Apna Media Dil News پاکستان میں بسنے والے لاکھوں ہندو 9 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیں گے
پاکستان میں بسنے والے لاکھوں ہندو "9"مارچ بروز پیرکوہولی کاتہوارجوش وجذبےکےساتھ منائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں ہندو کمیونٹی"9"نو مارچ بروز پیر کو ہولی کا تہوار انتہائی جوش و خروش کیساتھ منانے جارہی ہے ،معروف اقلیتی سماجی رہنما سندھ کےمعروف پامسٹ ماہرعلم نجوم بھگوان داس جٹیا نے "ڈیلی پاکستان آن لائن "سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہولی کا تہوار ہرسال موسم بہار کی آمد کیساتھ منایا جاتا ہے ۔ "9" مارچ پیر کی رات کو ھولکا "ہولی"جلائی جائے گی اور خصوصی پوجاپاٹ کی جائیں گی ۔
بھگوان داس نےمزیدبتایاکہ ہمارےنذدیک ہولی کا حق و سچ کی فتح کادن ہے اس دن راکشس راجہ ہرناکشپ اورہولکا کی ہاراور بھگت پرھلادکی جیت کا دن ہے انہوں نے کہا کہ ہولی ہمارے لئے محبت اور خوشیوں کے رنگ بکھیرنے کاتہوار ہے ہولی کے تہوار پر خصوصی طور پر ڈانڈیاں کھیل بھی کھیلا جاتا ہے اس ڈانڈیاں کھیل میں نوجوان لڑکے لڑکیاں حصہ لیتی ہیں سندھ کے کچھ علاقوں میں خواتین بھی اس کھیل میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں ہندو آباد ہے خصوصاً صوبہ سندھ کے شہروں عمرکوٹ ،تھرپارکر سانگھڑ ،نواب شاہ ،کپھرو جیکب آباد ،میرپورخاص شہدادپور سکھر ٹنڈہ الہ یار وغیرہ میں بہت بڑی تعداد ہے ہندو اور اقلیتی برادری کےلوگوں کاکہناہے کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان میں ہرطرح کی مکمل آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے اس وطن کے لیے اپنا تن من سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے اس خوشی کےتہوار پر مظلوم کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھاجائے گا کشمیر کی آزادی کےلیے پراتنا بھی کی جائے گی ۔
Apna Media Dil News قائداعظم نے فرمایاخواتین کو شانہ بشانہ رکھے بغیرکوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی ،ترجمان دفتر خارجہ کا ٹوئٹ
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ قائداعظم نے فرمایاخواتین کو شانہ بشانہ رکھے بغیرکوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی ،آج کے دن قومی ترقی میں کردارکی حامل خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے عالمی یوم خواتین پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں ،آج کشمیری خواتین کی جرأت و بہادری کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کشمیری خواتین عرصہ دراز سے بھارتی ظلم برداشت کررہی ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 22 ہزار911 خواتین بیوہ ہو چکی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں 11 ہزار179 خواتین کی عصمت دری کی گئی ،وحشی قابض بھارتی فورسز نے 2 ہزار377 خواتین کو قتل کیا،ان کا کہناتھا کہ آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی سمیت بیشتر خواتین رہنما پابند سلاسل ہیں۔
Apna Media Dil News سوئمنگ پول سے ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں
پاکستان کے نامور آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزااپنے بیٹے کے ساتھ سوئمنگ پول پہنچیں تو ننھے اذہان کی خوشی دیدنی تھی۔
تصاویر میں سٹائلش سیاہ سوئمنگ سوٹ میں ملبوس ثانیہ اور سرخ لباس پہنے اذہان کے چہروں پر خوشی محسوس کی جاسکتی ہے۔
اذہان اپنی ماما کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اکثرساتھ ہوتے ہیں۔
Apna Media Dil News دہلی فسادات، آگ لگانے سے قبل مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار کیے جانے کا انکشاف
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں جاری فسادات میں مسلمانوں کے گھر جلانے سے پہلے لوٹ مار کی گئی۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دہلی میں جاری مسلم کش فسادات میں مسلمانوں کے گھر جلائے جانے سے پہلے لوٹ مار کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گھر جلانے سے پہلے ٹی وی ،فریج سمیت جو گھریلو سامان لوٹا جاسکتا تھا بلوائی لوٹ کر ساتھ لے جاتے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فسادات کے دوران لوٹے گئےگھروں کو آگ لگا کر علاقے کے دوسرے گھروں پر دھاوا بولا گیا۔بھارت میں انتہا پسندوں کا نشانہ بننے والے 22 سالہ محمد شاہ کا بتانا ہے کہ ان کے گھر میں شرپسندوں کے حملوں کے دوران ایک چٹائی رہ گئی تھی جو اب بارش کے پانی مین ڈوب گئی ہے۔
Saturday, 7 March 2020
Apna Media Dil News پاکستان کی بڑی کامیابی ،کرونا وائرس کا پہلا مریض اسپتال سے ڈسچارج
کراچی : پاکستان میں کروناوائرس کے پہلے مریض کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، 22سالہ طالب علم نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے پہلے مریض کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، 22سالہ طالبعلم یحییٰ جعفری نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
گذشتہ روز ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے مریض کے صحت یاب ہونے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا تھا بہت خوشی ہےسندھ میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا، علاج کےبعد مریض کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، نوجوان کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔
محکمہ صحت سندھ نے بھی کرونا وائرس کے پہلے مریض یحییٰ جعفری کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔
بعد ازاں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی اسکیننگ کی گئی اور مختلف ٹیسٹ لیے گئے اور سب کو کلیئر قرار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ متاثرہ تمام افراد نے ایران کا سفر کیا تھا، متاثرہ افراد میں 3 کا تعلق کراچی سے ، 2 کا اسلام آباد جبکہ ایک کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
چند روز قبل ہی معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا شکار 3 افراد روبہ صحت ہیں۔
واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، امریکا میں وائرس سے 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 82 ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے، سعودی عرب میں بھی کورونا کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔
Apna Media Dil News کراچی میں منہدم ہونے والی عمارت سے مزید 3لاشیں نکال لی گئیں
شہر قائد میں زمیں بوس ہونے والی رہائشی عمارت سے مزید تین لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع گلبہار نمبر 2 پھول والی گلی میں جمعرات کے روز منہدم ہونے والی عمارت سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ریسکیو آپریشن کے دوران تین لاشیں نکالیں گئیں جن کی شناخت 55 سالہ عامر نایاب اور 24 سالہ طارق علی کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی منتقل کیا گیا جہاں ایم ایل او کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا، عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی جبکہ ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Apna Media Dil News صحافی عزیز میمن قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا
صحافی عزیز میمن قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی، مگر اب جے آئی ٹی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو مقرر کیا گیا ہے۔صحافی عزیز میمن کی موت کے حوالے سے جے آئی ٹی پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد 9 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں پولیس، آئی بی اور اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہیں۔
Apna Media Dil News سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
سول سوسائٹی کی جانب سے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔
سول سوسائٹی کی جانب سے محمد طاہر کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب ملک معاشی بحران کا شکار ہے ، ایسے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی پر ہونے والے اخراجات نے قوم کو چونکا دیا ہے، یقینا یہ بات ان کا ذاتی فعل تصور کی جائے گی ، لیکن انہیں قومی مفاد میں بتانا چاہیے کہ ان کے اخراجات معلوم آمدن سے زائد نہیں ہیں۔
سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کیلئے پوری سپریم کورٹ کو ہی لاہور منتقل کردیا گیا جو اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جس کی پاکستان تو کیا کسی اور ریاست میں بھی مثال نہیں ملتی۔ سپریم کورٹ کے ججز نے ایک ایسے ریٹائرڈ جج کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال کیا جس کی ساکھ پر سوالات ہیں۔
شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور کیلئے 5 بینچز تشکیل دیے جن میں 10 ججز کو متعین کیا گیا ۔
Apna Media Dil News بھارت کیخلاف افغانستان میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے
افغانستان میں صدر اشرف غنی کی حکومت میں ہی بھارت کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز افغان دارالحکومت کابل میں ہزاروں افراد نے دلی میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کی جانب مارچ کیا۔ اس دوران افغان سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا۔ مظاہرین کی جانب سے افغانستان کے دیگر شہروں میں بھی بھارت مخالف احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھارتی جھنڈوں کو نذر آتش اور بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
Apna Media Dil News گزشتہ روز افغان سیاستدانوں کی تقریب پر حملہ دراصل کس نے کیا
گزشتہ روز افغانستان میں ہونے والے خوفناک حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کابل میں سینئر سیاستدانوں اور اعلیٰ حکام کی ایک تقریب پر کی گئی فائرنگ کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے۔
تقریب میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اورسابق صدر حامد کرزئی سمیت متعدد سیاسی و حکومتی شخصیات شریک تھیں تاہم مذکورہ نمایاں شخصیات محفوظ رہیں جبکہ دیگر ساٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کابل میں اعلی افغان سیاستدانوں کی ایک تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ تقریب ایک افغان رہنما کی یاد میں منعقد کی جا رہی تھی۔گزشتہ برس بھی داعش نے ہی اسی تقریب کو نشانہ بنایا تھا۔
امریکہ اور طالبان کے مابین گذشتہ ہفتے ہونے والے معاہدے کے بعد، کابل میں ہونے والا یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔اس معاہدے کا مقصد افغانستان میں امن لانا ہے تاہم شدت پسند تنظیم داعش کو ان مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا تھا
Friday, 6 March 2020
Apna Media News امن معاہدے کے بعدپہلا بم دھماکہ،سابق صدرکرزئی بچ گئے،درجنوں ہلاک وزخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیاستدانوں کے ایک اجتماع میں بم دھماکے سے27افراد ہلاک جبکہ 29زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سابق صدر حامد کرزئی اورچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ محفوظ رہے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب افغان دارالحکومت کابل میں ایک تقریب جاری تھی۔یہ دھماکہ دوحہ میں امریکااور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعدکابل میں ہونے والا پہلا خونریز دھماکہ ہے۔
افغانستان کی سیاسی جماعت حزب وحدت کے رہنما عبدل علی مزاری کی برسی کی مناسبت سے ہونے والی اس تقریب میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر نمایاں سیاسی شخصیات شریک تھیں اور اعلیٰ سطح کی امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیلی خطاب کررہے تھے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ اب تک ستائیس افراد کے انتقال کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ انتیس زخمی ہیں۔
ترجمان کے مطابق حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ اور دیگر سینئر رہنما محفوظ ہیں اور اب اپنے گھروں کو منتقل ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دھماکے سے قبل مسلح افراد نے گولیاں چلائیں جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ سینئر قیادت کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔
تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ افغان طالبان نے اس دھماکے سے لاتعلقی کااظہارکیاہے۔
Apna Media News عورت مارچ روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عورت مارچ روکنے کی دو درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عورت مارچ کے روکوانے کے لیے دائر کی گئی دونوں درخواستوں کو خارج کردیا ۔8صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عورت مارچ کے خلاف درخواستیں میرٹ پر نہیں ہیں اس لیے انہیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہیں ۔فیصلے میں لکھا گیا کہ توقع ہے کہ منتظمین معاشرتی رویوں کا خیال رکھتے ہوئے آئینی حق کا استعمال کریں گے ،مارچ کرنے والوں کے لیے موقع ہے کہ اپنی نیت پر اٹھنے والے سوالات کو غلط ثابت کریں ۔فیصلے میں کہا گیا کہ اسلامی تعلیمات کی نفی کرنے والے نظام کو باہمی جد و جہد سے شکست دینا ہوگی۔
Apna Media News پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں، حادثات میں 14 افراد جاں بحق لیکن یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
پاکستان کے مختلف شہروں میں بارشوں سے 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں بارشوں کی جھڑی اور شمالی علاقوں میں برف باری جاری رہے گی۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے بیشترحصوں میں موسلادھار بارش، آزادکشمیر، گلگت، مری بلوچستان اور سوات میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ ہفتہ کے دن تک جاری رہے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں سے سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ مردان میں چھتیں گرنے سے تین بہن بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق ہوئے جب کہ پنجاب کی تحصیل جتوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جان ہلاک ہو گئے ہیں،تحصیل جتوئی اسکول سے گھر جانے والے بچوں پر آسمانی بجلی گری جس سے دو بچے ہلاک ہوگئے۔ سوات میں اسکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے سبب خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ کشمیر، گلگت، مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔وادی لیپہ میں مسلسل تین دن سے بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے وادی کا زمینی رابطہ دارلحکومت سے کٹ گیا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سوات کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور، رائے ونڈ، اٹک، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور منڈی بہاوالدین، سرگودھا، تونسہ شریف، خوشاب اور جلالپور میں بھی بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا ہے۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR
RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...
-
Selena Gomez is opening up about mental health and how her recent diagnosis empowers her instead of being insecure. On Friday, April 3,...
-
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خی...
-
The pace and scale of the coronavirus epidemic have shocked the governments around the world and left the stock markets in chaos. So far,...