Tuesday, 10 March 2020

Apna Media Dil News امریکی صدر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے یا نہیں



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کرونا وائرس سے مبینہ متاثرہ رکن کانگریس سے ملاقات اور امریکی صدر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں پرامریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کروناوائرس سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوئے ہیں۔وائٹ ہاوس کے مطابق قرنطینہ میں موجود امریکی اراکین کانگریس سے قریبی ملاقاتوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیسٹ نہیں کئے گئے ہیں۔وائٹ ہاوس پریس سیکرٹری اسٹیفن گریشم کے مطابق صدر کسی ایسے شخص سے نہیں ملے جس میں کووڈ 19وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہو۔ نہ ہی صدر میں کوئی ایسی علامت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ کرنے کی کوئی ضرورت پیش آتی۔امریکی صدر ہشاش بشاش ہیں اور ان کے ذاتی معالج ان کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا حالیہ ہدایات کے مطابق طبی ماہرین ٹیسٹ کا فیصلہ اس صورت میں کریں گے جب کسی میں اس مرض کی علامات پائی جائیں گی ۔
قبل ازیں امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیسٹ ہوئے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس سوال کو وائٹ ہاوس تک پہنچادیں گے اور امید ہے اس پر فوری جواب بھی آجائے گا۔مائیک پنس سے سوال کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وہاں موجود تھے ،صحافیوں نے ان سے بھی یہی سوال کیاتاہم امریکی صدر بغیر کوئی جواب دیئے وہاں سے چلے گئے۔
یاد رہے کہ امریکی وائٹ ہاوس کے نامز دچیف آف سٹاف میڈووز ، جارجیا سے رکن کانگریس ڈوگ کولنز اور فلوریڈا سے منتخب رکن میٹ گائٹز کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں،کہا جارہا ہے کہ جمعہ کو جب امریکی صدر وبائی امراض کے کنٹرول کے ادارے کے دورے پر گئے تو وہاں ڈوگ کولنز نے ان سے مصافحہ کیاتھا۔ اس مصافحے کے بعد بین الاقوامی میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...