Sunday, 16 December 2018

apna medi dil 20 سالہ نوجوان لڑکی اغوا، درخت سے باندھ کر ریپ کرنے کے بعد اسے اپنی ہی قبر کھودنے پر مجبور کردیا گیا آسٹریلیاں میں ایک درندہ صفت شخص نے 20سالہ لڑکی کو اغواءکرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور اسے اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھودنے پر مجبور کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق لڑکی اور 43سالہ ملزم جیسن جان سمارٹ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور کچھ عرصے سے ساتھ رہ رہے تھے تاہم چند ہفتے قبل ان میں لڑائی ہوئی اور لڑکی اس کے ساتھ تعلق ختم کرکے پرتھ چلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی منشیات کی عادی تھی، چنانچہ ملزم نے اسے منشیات کا لالچ دے کر دوبارہ واپس بلا لیا۔ جب لڑکی واپس آئی تو وہ اسے اغواءکرکے غیرآباد علاقے میں لے گیا اور وہاں درخت کے ساتھ باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پھر اس نے اسے کھولا اور وہیں اپنی قبر کھودنے پر لگا دیا۔پھر اسے واپس اپنے گھر لے آیا اور وہاں بیڈ کے ساتھ باندھ دیا جہاں سے وہ کسی طرح بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور پولیس کے پاس چلی گئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اب اسے 20سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

Saturday, 15 December 2018

apna media dil این او سی کی تصحیح نہ ہوئی تو جنرل (ر)راحیل شریف کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟اہم ترین سوال کا قانونی جواب سامنے آ گیا چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار ،مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال اور مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے دوہری شہریت کیس میں سابق سرکاری ملازمین کی غیر ملکی حکومت کی ملازمت کی ممانعت کے قانون مجریہ 1966ءمیں طے کی گئی سزاؤں کا بھی ذکرکیا ہے ۔ ضرور پڑھیں: فلم کی تیاری کیلئے ادھار لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر معروف اداکار راجپال یادیو کو قید لیکن اب انہوں نے جیل میں ایسا کام کردیا کہ جیلرز بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے فاضل بنچ نے اس قانون کے سیکشن 4کو اپنے فیصلے میں ری پروڈیوس کیا ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کی اجازت کے بغیر غیر ملکی حکومت کی ملازمت اختیار کرنے پر 7سال تک قید اور 50ہزار روپے تک جرمانہ یا جائیداد کی ضبطی کی سزادی جاسکتی ہے ۔اس ایکٹ کے سیکشن 2اور3میں کہا گیاہے کہ کوئی شخص جو وفاقی یا صوبائی حکومت کی ملازمت میں رہاہو ،وہ کسی غیر ملکی حکومت یا ایجنسی کی ملازمت نہیں کرسکتاجب تک کہ وہ اس بابت وفاقی حکومت یا اس کے مقررکردہ مجاز حاکم سے پیشگی اجازت نامہ حاصل نہیں کرلیتا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کے بیرون ملک ملازمت کے این او سی کو غیر قانونی قراردے کر اس کی درستی کے لئے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے قراردیاہے کہ مقررہ مدت کے اندر قانون کے مطابق این او سی جاری نہ ہونے کی صورت میں جنرل (ر) راحیل شریف اپنی موجود ہ غیر ملکی ملازمت سے فوری طور پر سبکدوش تصور کئے جائیں گے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ جنرل (ر) شریف کو ملنے والا این او سی جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے جاری کیا تھا اور اسی این او سی کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے غیر قانونی قرار دیا ہے ۔

apna media dil ایف سی جوانوں کی شہادت کا معاملہ، ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج پاک ایران سرحدی علاقے میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت کے واقعے پر ایران کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ ضرور پڑھیں: فلم کی تیاری کیلئے ادھار لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر معروف اداکار راجپال یادیو کو قید لیکن اب انہوں نے جیل میں ایسا کام کردیا کہ جیلرز بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ کے دوران انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ ایف سی کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ایرانی سرزمین سے آئے تھے ، ایران واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 30 دہشتگردوں نے ایف سی کے جوانوں پر حملہ کیا تھا۔ جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت ایف سی کے جوان پاک ایران بارڈر پر پٹرولنگ کر رہے تھے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 6 جوان شہید اور 14 زخمی ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

apna media dil لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگادیے گئے: آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگادیے گئے۔ ضرور پڑھیں: فلم کی تیاری کیلئے ادھار لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر معروف اداکار راجپال یادیو کو قید لیکن اب انہوں نے جیل میں ایسا کام کردیا کہ جیلرز بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل کمانڈنٹ آرٹلری رجمنٹ کی تعیناتی کیلئے اٹک میں تقریب ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حاضر و ریٹائرڈ آفیسرز ، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور سپاہیوں نے بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے جنہیں اس تقریب میں بیج لگائے گئے۔ اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے آرٹلری رجمنٹ کے کردار کو سراہا۔

Friday, 14 December 2018

apna media dil گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں،عوام صبر کرے کل اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے :غلام سرور خان وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے عوام کو گیس بحران پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں،عوام صبر کرے کل اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے،اس سے قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات ،تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، ایم این اے آفتاب جہانگیر اور دیگر بھی موجود تھے ،ملاقات میں سیاسی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کا قتل ، امریکہ نے سعودی ولی عہد کو زوردار جھٹکا دیدیا نجی ٹی وی کے مطابق گیس بحران کے سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نہ تو گیس بحران کی اصل وجوہات بتا پائے اور نہ ہی اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی واضح جواب دے سکے۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام گیس بحران پر صبر کریں،گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میں بہتری آرہی ہے اور ہفتہ کو عوام کو اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہونگے ۔وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں ہے اور بتدریج لائن پیک میں بہتری آرہی ہے ،کل تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کروں گا اور اس مسئلے کا حل نکال کر ہی جائینگے۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان گیس پیداوار میں کمی کے حوالے سے فیلڈز کی نشاندہی سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب نہ دے پائے اور کہا کہ میڈیا سوالات کو ٹیمپر کرتا ہے لیکن تمام معاملات پر ہفتے کو کھل کر بات ہوگی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن اور پی پی ایل سے بریفنگ کے بعد ہی صورتحال کا تعین کیا جاسکے گا تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس وقت ہمارے پاس عوام اور میڈیا کیلئے کوئی خبر نہیں ہے اور سی این جی سیکٹر و دیگر کیلئے گیس بحالی کے حوالے سے ہفتہ کو ہی کوئی واضح جواب دے سکوں گا ۔

apna media dil پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھرمیں سنیکس،بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ ،ناقص انتظامات پر 12 یونٹ سیل 61کو جرمانے پنجاب فوڈا تھارٹی نے صوبہ بھر میں قائم سنیکس، بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر 12 پروڈکشن یونٹس سیل جبکہ 61کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں،حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر198کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کا قتل ، امریکہ نے سعودی ولی عہد کو زوردار جھٹکا دیدیا تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھرمیں سنیکس، بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ کی، پنجاب بھر میں قائم 899 پروڈکشن یونٹس میں سے355 کی چیکنگ کی گئی۔لاہور زون میں 133، راولپنڈی میں 90، جنوبی پنجاب میں 132 پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات پر 12 پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا،مزید برآں چیکنگ کے دوران 6پروڈکشن یونٹس سے سیمپلز بھی حاصل کیے گئے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر61 یونٹس کو 7 لاکھ 31 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئےجبکہ معمولی نقائص پر 335 پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسزبھی جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹیکیپٹن (ر) محمدعثمان کا ان کارروائیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ نمکو کی تیاری کے بعد زائد المعیاد تیل بھی صرف بائیو ڈیزل کمپنیوں کو ہی فروخت کیا جا سکتا ہے،مٹری دال سے نمکو تیار کرنے ، نان فوڈ گریڈ پیکنگ اور خراب آئل کے استعمال پر نمکو اور سنیکس پروڈکشن یونٹس کو سیل کیا گیا اور خراب انڈوں کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج اور ناقص صفائی پر بسکٹس یونٹس پر کارروائی کی گئی، انڈسٹری سے وابستہ افراد فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کا انتظار کر نے کی بجائے ہماری کنسلٹینسی سروس سے فائدہ اٹھائیں،عوام سے التماس ہے کی غیر معیاری پراڈکٹس بنانے والوں کے بارے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔ ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...