Saturday, 23 March 2019

apna media dil جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں‘ صدر پاکستان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں‘ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیرثبوت کے پاکستان پرالزامات عائدکیے۔ آزادی کا حصول قربانی کامتقاضی ہوتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی ومالی قربانیاں دیں۔یوم پاکستان کی تقریب میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ سعودی عرب ، آذر بائیجان ، بحرین ، سری لنکا، چین ، ترکی کی نمائندگی بھی موجود ہے جس پر ہم ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ صدرمملکت عارف علوی نے مشترکہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے،تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان کودہشتگردی جیسے چیلنجزکاسامنارہا،پاکستان مضبوط اور پرامن ایٹمی طاقت ہے،بھارت بھی حقائق کوتسلیم کرے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے،بھارت نے عالمی قوانین کوپامال کیا،بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہمارا فرض تھا،بہترحکمت عملی سے بھارت کوموثراورفوری جواب دیا،صدرمملکت نے کہا کہ دشمن کومنہ توڑجواب دیا،جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان مذاکرات پریقین رکھتاہے،ہم پرامن قوم ہیں اپنے دفاع سے ہرگزغافل نہیں۔ صدرمملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کارویہ غیرذمے دارانہ رہا ہے،پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیرثبوت کے پاکستان پرالزامات عائدکیے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،افغانستان میں امن پاکستان میں دائمی امن کےلئے ناگزیرہے۔افغانستان کے عوام طویل جنگ سے نجات چاہتے ہیں۔امن کےلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان مذاکرات پریقین رکھتاہے،پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پریقین رکھتاہے،خطے کوامن کی ضرورت ہے،جنگ کی نہیں،تلخیوں کوختم کرکے خطے میں خوشحالی کے خواہاں ہیں۔


apna media dil نریندر مودی کے پیغام پر وزیر اعظم عمران خان نے شاندار جواب دے دیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے شاندار جواب دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹو ئیٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھارتی وزیراعظم کا پاکستانی عوام کے لیے پیغام جاری کیا جس کے بعد اس پیغام پر شاندار جواب دیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستانی عوام کے نام پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،یوم پاکستان پر دونوں ممالک کو مذاکرات شروع کرنے چاہئیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہونی چاہیے اور اب مذاکرات میں دونوں ممالک کو نئے تعلقات کی بنیاد رکھنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نئے تعلقات کی بنیاد عوام کے امن اور خوشحالی پر ہونی چاہیے ۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتا یا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے پیغام بھجوایا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستانی عوام کو یہ دن مبارک ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے لوگ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جمہوریت ،امن ،ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں ۔


apna media dil غریدہ فاروقی کو ایک چھینک نے شکست دے دی وئٹر پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ایک ٹویٹ کو نام نہاد ری ٹویٹس کے مقابلے میں شکست دے دی گئی۔ غریدہ فاروقی نے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک ٹویٹ کی اور اسے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پن ٹو ٹاپ کردیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کے اس ٹویٹ کو 50 سے کم ری ٹویٹ ملے۔ ایسے میں کاکا شرارتی میدان میں آیا اور ٹوئٹر پر مقابلہ شروع کرادیا۔ کاکا شرارتی نے کہا کہ نہ تو وہ اینکر ہیں جو روز ٹی وی پر آتا ہو اور نہ ہی ان کے ساڑھے 7 لاکھ فالورز ہیں لیکن پھر بھی وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ایک چھینک کو غریدہ فاروقی سے بھی زیادہ ری ٹویٹ ملیں۔ کاکا شرارتی نامی اکاﺅنٹ سے تحریری طور پر چھینک ماری گئی جسے کچھ ہی گھنٹوں میں 350 سے زائد ری ٹویٹ مل گئے۔ یعنی غریدہ فاروقی کو اس مقابلے کا علم نہ بھی ہو تو بھی وہ ایک چھینک سے شکست کھاچکی ہیں


Monday, 4 March 2019

apna media dil ’جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹمی ہتھیار چلانے سے نہیں ہچکچائے گا‘ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وارننگ دے دی بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے نہیں ہچکچائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ روایتی جنگ کے دوران جب بھی پاکستان کو محسوس ہوا کہ وہ ہار رہا ہے تو وہ ایٹم بم چلادے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں اس لیے جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وارننگ دی کہ روایتی جنگ میں کسی بھی وقت وہ لمحہ آسکتا ہے جب پاکستان ایٹم بم کا بٹن دبادے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر پرویز مشرف نے بھی ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے ایٹم بم ہی وہ چیز ہیں جو بھارت کے جنگی جنون کے آگے بندھ باندھے ہوئے ہیں ۔ اگر پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوتے تو اب تک بھارت کئی بار مس ایڈوینچر کرچکا ہوتا۔


apna media dil ہم نے امریکہ کے کہنے پر ابھی نندن کو نہیں چھوڑا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کھل کر بول پڑے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امریکہ کے کہنے پر نہیں چھوڑا بلکہ یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ ’ نہ ہم نے یہ امریکہ کے کہنے پر کیا ہے اور نہ کریں گے، یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہے، یہ وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے‘۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکہ کا مثبت اقدام صدر ٹرمپ کا بیان اور سیکرٹری خارجہ پومپیوکا رابطہ ہے، کشیدگی کی کمی میں وہ مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ان کا اچھا قدم ہے جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر پاکستان کی مشرقی سرحد پر صورتحال بگڑتی ہے تو اس کا اثر افغان امن عمل پر پڑے گا کیونکہ ہماری پوری توجہ مغربی سرحد پر تھی لیکن مشرقی سرحد سے ہم پر جارحیت ہوگئی جس کے باعث ہم نے مغرب کو چھوڑ کر مشرق کی طرف اپنے دفاع پر پوری توجہ مرکوز کردی، اس کارروائی سے بھارت نے نہ تو اپنا فائدہ کیا اور نہ ہی خطے کا کوئی فائدہ کیا ہے۔


Tuesday, 26 February 2019

2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ گرفتار، پاک فوج نے تصدیق کر دی پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔ ایک طیارے کا ملبہ آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک پائلٹ کو پاک فوج کے دستوں نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔


پاکستان نے جن بھارتی طیاروں کو گرایا وہ کیا کر نے کی کوشش کر رہے تھے ؟ حامد میر بتا دیا پاکستان نے بھارت کو بھر پور جوا ب دیتے ہوئے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیاہے اور اس پر حامد میر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیارے دوبارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں مار گرایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر کا کہنا تھا کہ کل جو اعلان کیا گیا تھا پاک فوج نے اس کو عملی جامہ پہنا دیا ہے ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جارہا تھا کہ موثر جواب دیا جانا چاہیے اور اس مطالبے کی گونج ایوانوں میں بھی سنی گئی ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔


Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...