Monday, 2 March 2020

Apna Media فردوس عاشق اعوان نے ایک مرتبہ پھر معافی مانگ لی



زیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے مبینہ توہین آمیز بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی جبکہ الیکشنکمیشن نے درخواست گزار سے ویڈیو ٹرانسکرپٹ طلب کر لیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فردوس عاشق اعوان کے توہین آمیز بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت کی۔

معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی، اگر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ میں نے توہین کی ہے تو غیر مشروط معافی مانگتی ہوں۔درخواست گزار خالد محمود نے کہا کہ میں فردوس عاشق اعوان کے توہین آمیز بیان کا ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی الیکشن کمیشن میں جمع کراچکا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں فردوس عاشق اعوان کے بیان والی کوئی سی ڈی ہمیں موصول نہیں۔درخواست گزار خالد محمود نے کہا کہ میں ویڈیو ٹرانسکرپٹ دوبارہ جمع کرا دوں گا۔
فردوس عاشق کے وکیل نے استدعا کہ درخواست گزار خالد محمود ان کی موکل کیخلاف توہین آمیز مواد نہیں دے سکے، لہذا درخواست خارج کی جائے۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سے ویڈیو ٹرانسکرپٹ طلب کرتے ہوئے فروس عاشق اعوان کیخلاف درخواست پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...