Monday, 2 March 2020

Apna Media اداکارہ سعدیہ غفار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں



تفصیلات کے مطابق اداکارہ سعدیہ غفار نے اپنے دوست حسن حیات کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا، اداکار نے اپنے نکاح کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گلوکار و اداکار حسن حیات نے بھی نکاح کی ایک رومانوی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
سعدیہ اپنے نکاح کے دوران نہایت خوبصورت عروسی جوڑے میں نظر آئیں جبکہ انہوں نے بہت سادہ میک اپ کیا ہوا تھا، نکاح کی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب شرکت کرنے والوں میں سجل علی، صبور علی، اقرا عزیز، یاسر حسین، زارا نور عباس اور اسد صدیقی شامل تھے۔
سعدیہ غفار کی رخصتی کی ویڈیو بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی اور مداحوں کی جانب سے اداکاروں کو نئے سفر کے آغاز میں مبارکباد دی گئی۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...