کرونا وائرس نے جہاں ہزاروں قیمتی جانیں نگلی ہیں وہیں اس نے مصافحے اوربوسے جیسے متعدد رسوم و رواج کو بھی ہڑپ کرنے لگا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کو ہاتھ ملانے ، گال سے گال ٹکرانے یا بوسہ دے کر ملنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گلے ملنے کا تو سوچیں ہی نہ
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق کرونا وائرس کا خطرہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ لوگ اپنی روایتیں اور عادات بدلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ گھر،دفاتر اور عبادت گاہوں میں بھی لوگ دوسروں سے ملنے میں احتیاط برت رہے ہیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاوکو روکا جا سکے۔
خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے دنیا کے مختلف ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے رسوم و رواج اور عدات کاجائزہ لیاہے جس کا ذکر مندرجہ ذیل ہے۔
کروناوائرس کے اصل مرکزچین میںلوگوں کو مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چینی دارالحکومت بیجنگ میں بڑے بڑے سرخ رنگ کے ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جن پر درج ہے کہ لوگوں سے ہاتھ نہ ملائیں۔ بلکہ اپنے ہاتھوں کو آپس میں باندھ کر لوگوں کو تعظیم دیں۔
فرانس میں بھی لوگوں میں مصافحہ عام ہے جبکہ خواتین ایک دوسرے سے ملتے وقت گال پر بوسہ دیتی ہیں یا گال سے گال ٹکرا کرملتی ہیں تاہم اب فرانسیسی اخبارات ان عادات کو چھورنے کے اشتہارات اورہدایات سے بھرے ہوئے ہیں۔
برازیل میں لوگوں کو بوسہ نہ لینے اور دھات سے گریز کرنے کامشورہ دیاگیاہے۔سپین مین ایک انتہائی اہم مذہبی رسم پر جس میں وہ اپنی مقدس شخصیات کے مجسموں کو بوسہ دیتے ہیں پابندی لگادی گئی ہے۔
پولینڈ میں کیتھولک مسیحیوں کی خاصی بڑی تعدادآباد ہے اورجب وہ چرچ جاتے ہیں تو اپنے ہاتھ مقدس پانی میں بھگوتے ہیں، یہ وہاں کی ایک عام روایت ہے۔ لیکن اب چرچ جانے والوں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ یہ عمل نہ کریں بلکہ اس کی جگہ صلیب کا علامتی نشان بنا کر چرچ میں داخل ہوں۔
جرمنی کے وزیرِ داخلہ ہورسٹ سی ہوفر سے پیر کو جب جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو انہوں نے اس سے گریز کیا۔ وہ مسکرائے لیکن اپنے ہاتھ آگے نہ بڑھائے۔ اس کے بعد دونوں نے ایک قہقہہ لگایا اور مرکل نے بیٹھنے سے پہلے ہوا میں اپنے دونوں ہاتھ لہرا کر لوگوں کو سلام کیا۔
ایران میں کرونا وائرس سے 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں تین دوست ایک دوسرے سے ملاقات میں ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے پاوں ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور قطر نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے ملتے وقت ناک سے ناک ملانے کے روایتی طریقے سے اجتناب برتیں۔ متحدہ عرب امارات نے لوگوں کو ہاتھ نہ ملانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صرف ہاتھ ہلا کر ایک دوسرے کو سلام کریں۔
No comments:
Post a Comment