Monday, 2 March 2020

Apna Media مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ،حکومت نے اعلان کردیا



وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 14.6 سے کم ہوکر 12.4 فیصدہو گئی، تیل، ڈیزل میں5 روپے کمی کے بعدمہنگائی میں کمی ہوگی۔

سینیٹ اجلاس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں برآمدات میں 13.6 فیصداضافہ ہوا جب کہ پچھلے سال 32 فیصدخسارہ کم ہوا اور رواں برس 70 فیصد کم ہوا۔حماد اظہر نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کے پاس صرف 2 ہفتے کے ریزرو رہ گئے تھے، ہماری حکومت نے سخت حالات سے ملک کو نکالا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 50فیصداضافہ ہوا، روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ڈالر بھی مارکیٹ میں نہیں جھونکا گیا۔

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...