Sunday, 1 March 2020

Apna Media اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف

کراچی: پی ایس ایل کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالیے، شاداب خان اور لک رانکی نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گرنے کے باوجود شاداب خان اور لک رانکی نے ٹیم کو سنبھالا اور شاندار 106 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کولن منرو ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، رضوان حسین 22 رنز بنا کر چلتے بنے، کولن انگرام نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔لک رانچی نے 85 اورکپتان شاداب خان نے ناقابل شکست 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے شاداب خان الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پچ پر نمی ہے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں‌ گے.

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کوشش کریں‌ گے غلطیاں‌نہ دہرائیں، تمام کھلاڑیوں‌کو اچھا کھیلنا پڑے گا.
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں‌ دو تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں، عماد بٹ اور ڈیوڈ‌ ملان کی جگہ ڈیل اسٹین اور رضوان کو شامل کیا گیا ہے.
واضح‌ رہے کہ ایونٹ میں‌ کراچی کنگز صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں‌ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ‌ نے دو میچز میں‌ کامیابی حاصل کی ہے اور ایک بارش کی نذر ہوا، یونائیٹڈ‌ کے 5 پوائنٹس ہیں.

No comments:

Post a Comment

Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR

RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...