Friday, 29 March 2019
apna media dil ’ہائبرڈ جنگ میں آئی ایس پی آر نے ہمیں ہرادیا‘ کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے بھارتی جرنیل نے اعتراف کرلی شمیر میں کور کمانڈر رہنے والے بھارتی جرنیل نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ہائبرڈ وار میں بھارت کو شکست دی ہے۔ سابق بھارتی کورکمانڈرناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاءحسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں آئی ایس پی آر کی کارکردگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا اور بھارت ہارگیا، آئی ایس پی آر نے اطلاعات کے میدان میں بھارت کو شکست دی، پاکستان نے معلومات کے معاملے میں پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔ سابق بھارتی جنرل نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیر کے لوگ ہمارے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، آئی ایس پی آر نے سکھایاکہ معلومات کا استعمال کیسے ہوتا ہے، دنیا میں دہشتگردی کی لہر ہے اور لوگ ہائبرڈ وار سے ناواقف ہیں، ہائبرڈجنگ کیاہوتی ہے،آئی ایس پی آرنے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور امریکہ کو یہ بات سمجھنے میں 18 سال لگ گئے۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاءحسنین بھارتی فوج کی 15 اور 21 کور کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں۔ 15 کور کا ہیڈ کوارٹر سرینگر میں واقع ہے ۔
apna media dil بھارت نے دو اپریل کو ہونے والے کرتار پور راہداری مذاکرات منسوخ کر دیئ بھارت نے دو اپریل کو ہونے والے کرتار پور راہداری مذاکرات منسوخ کر دیئ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے مذاکرات منسوخ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہارکرتاہے ، 14 مارچ کو دونوں ممالک نے 2 اپریل کے اجلاس پر اتفاق کیا تھا اور اس ملاقات کا مقصد معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا ۔ ڈاکٹر فیصل کا کہناتھا کہ آخری وقت میں مذاکرات منسوخ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کچھ دیر قبل ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو دو اپریل کو واہگہ بارڈر پر ہونے والے اجلاس کی کوریج کی دعوت دیتے ہوئے ویلکم کہا ۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہناتھا کہ بھارتی صحافی ویزا کے حصول کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پلوامہ واقعہ کے بعد کشیدگی پیدا ہونا اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی حکام نے بغیر تحقیقات الزام پاکستان پر عائد کرنا شروع کر دیا تاہم پاکستان کی جانب سے انہیں مسترد کر دیا گیا لیکن بھارت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ثبوت بھی فراہم نہیں کیا گیا ۔
Thursday, 28 March 2019
apna media dil ایئر بس اور چینی حکومت کے درمیان اربوں ڈالر کا معاہدہ پیرس(صباح نیوز) ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس نے چین کے ساتھ 300 طیاروں کی فروخت کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کا تخمینہ دسیوں ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔اے 320 اور اے 350 طیاروں کی فروخت کا یہ معاہدہ چینی صدر شی جن پنگ کے پیرس کے دورے کے دوران کیا گیا۔ یہ آرڈر صدر شی کے یورپ کے دورہ کے دوران متعدد معاہدوں میں سے ایک ہے۔ادھر ایئر بس کا مقابلہ کرنے والی امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ دو طیاروں کے گرنے کے بعد عارضی طور پر اپنے جدید ترین بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گرانڈ کرنا پڑا۔ ایئر بس نے ایک بیان میں بتایا کہ انھوں نے چائنا ایویئشن سپلائیز ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس میں چینی ایئر لائنز کی 290 اے 320 اور دس اے 350 طیاروں کی خرید شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ڈیل کی مالیت 30 ارب یوروز ہے۔ایئر بس کے کمرشل طیاروں کے صدر گولام فوئری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے بہترین طیاروں سے چین میں شہری ہوابازی کو فروغ دینے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔گولام فوئری اپریل میں ایئر بس کے چیف ایگزیکٹیو بننے والے ہیں۔ چین میں ہمارا بڑھتا ہوا کاروبار ہمارے چینی مارکیٹ میں اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔یہ معاہدہ بوئنگ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ بوئنگ کے جدید اور نئے طیارے بوئنگ 737 میکس کے دو حادثوں کے بعد ایک عالمی ردِ عمل سامنے آیا اور متعدد ممالک نے ان طیاروں پر پابندی لگا دی۔اس سے پہلے اٹلی نے چین کے ساتھ اس کی نئی شاہراہ ریشم کا حصہ بننے کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اٹلی جی 7 کا پہلا ملک ہے جو چین کے متنازعہ 'بیلٹ اینڈ روڈ سرمایہ کاری پروگرام' کا حصہ بنا ہے۔تاہم امریکہ اور متعدد یورپی ممالک نے چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے
Wednesday, 27 March 2019
apna media dil پاکستان نے پلوامہ واقعہ پربھارتی ڈوزیئرسے متعلق تفصیلات جاری کردیں پاکستان نے پلوامہ واقعہ پربھارتی ڈوزیئرسے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ڈوزیئر 91 صفحات اور 6 حصوں پرمشتمل تھا،بھارتی ڈوزیئرکے 6 میں سے 2 حصے پلوامہ واقعہ سے متعلق تھے جبکہ بھارتی ڈوزیئرکے باقی 4 حصے عام نوعیت کے الزامات پرمبنی تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارتی ڈوزیئرمیں صرف پلوامہ واقعہ پرفوکس کررہاہے،بھارت کی فراہم کردہ معلومات کاتمام پہلوؤں سے جائزہ لیاگیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ عادل ڈارکے مبینہ اعترافی ویڈیوبیان کابھی جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ عادل ڈارکی ویڈیوشیئرکرنے والے واٹس ایپ اورٹیلی گرام نمبرزکابھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کالعدم جماعت کے 90افراداورمبینہ تربیتی کیمپس کے 22مقامات کی فہرست کاجائزہ لیا گیا لیکن تحقیقات میں 54 زیر حراست افرادکاپلوامہ واقعہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے 22 مقامات کی نشاندہی کی لیکن کوئی تربیتی کیمپ نہیں ملا،تحقیقات کیلئے بھارت کومزید دستاویزات اورمعلومات فراہم کرناہوں گی۔
apna media dil لاہور،بیوی پر تشدد کرنیوالاشوہر اور ملازم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور ملازم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور ملازم کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیاگیا۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے دوست کے سامنے رقص نہ کرنے پر تشددکانشانہ بنایا۔پولیس کی جانب سے استدعا کہ ملزموں سے تفتیش اور برآمدگی کیلئے 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔
apna media dil وزیراعلیٰ عثمان بزدار اچانک میو ہسپتال پہنچ گئے اور ایسی چیز دیکھ لی کہ ایم ایس کو معطل کر دی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اچانک لاہور کے معروف میو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈز میں مفت دوائیاں نہ ملنے اور ہسپتال صحت سے متعلق سہولیات پر عد م اطمینان کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل اور ڈرگ کنٹرولر ارشاد حسین کو پیڈا ایکٹ کے تحت عہدے سے ہٹا دیاہے اور ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کو ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وارننگ بھی جاری کی ۔عثمان بزدار نے مریضوں کے اہل خانہ کی جانب سے ہسپتال سے ادویات مفت نہ ملنے کے باعث مارکیٹ سے خریدنے کی شکایات پر چیف فارمسسٹ کی سخت سرزنش کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمرجنسی کی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بڑے ہسپتال میں شناختی کارڈ جمع کروا کر ویل چیئر دینا درست نہیں ، میں نے شناختی کارڈلیے بغیر ویل چیئر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے کیونکہ یہ مریضوں کیلئے ہی ہیں ۔
apna media dil آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے آسان ہدف دے دیا تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلین ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔ آسٹریلین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ کینگروز کپتان ایرون فنچ 90 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ گلین میکسویل 71 اور ہینڈ کومبز 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کے خلاف مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ تیسرے ایک روزہ میچ میں کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری، یاسر شاہ، عماد وسیم، حارث سہیل اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
Tuesday, 26 March 2019
apna media dil نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار جاری پریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی ضمانت کی منظوری کے بعد نوازشریف کی رہائی کیلئے روبکار جاری کردی گئی ہے۔ نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو بذریعہ فیکس بھجوائی گئی ہے ۔رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے جاری روبکار میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے۔
apna media dil ایران نے اسرائیل کی خاتون اول کا موبائل فون کیسے ہیک کرلیا؟ کچھ دنوں سے افواہیں گردش میں تھیں کہ ایران نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ اور بیٹے کے موبائل فون ہیک کر لیے ہیں۔ اب ایک سرکردہ ایرانی عالم دین نے ان افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آیت اللہ احمد علم الہدیٰ نے کہا ہے کہ ”ایران نے نیتن یاہو کی اہلیہ سارا اور 27سالہ بیٹے یائر کے فون ہیک کیے اور ان میں موجود تمام معلومات تک رسائی حاصل کر لی۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ایران نے جو سائبر حملے کیے ان میں اسرائیلی الیکشن میں حصہ لینے والے کئی امیدواروں کے فون بھی ہیک کیے گئے اور ان سے معلومات نکالی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے اس امر کی تردید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ سارا اور یائر کے موبائل فونز سے کسی طرح کی معلومات چوری نہیں ہوئیں۔ دوسری طرف یہ افواہ منظرعام پر آنے اور اس پر اسرائیلی ردعمل پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی کہا تھا کہ ”اسرائیلی حکام طویل عرصے سے جھوٹ بولتے آ رہے ہیں۔ اسرائیل میں کوئی بھی واقعہ ہو، وہ اپنی پراپیگنڈا مشینری کے ذریعے اسے ایران سے جوڑ دیتے ہیں۔“تاہم اب آیت اللہ علم الہدیٰ نے اس کے برعکس موقف دیتے ہوئے اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کی تصدیق کر دی ہے۔
Monday, 25 March 2019
apna media dil پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کے حوالے سے اہم مشورہ دیدیا پیپلزپارٹی کی رہنماناز بلوچ نے کہاہے کہ فواد چودھری کومفت کا مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ وہ پہلے اپنی وزارت تو ٹھیک طرح سے چلا لیں ، ایم ڈی پی ٹی وی تو ان کی بات سنتا نہیں ہے ، فواد چودھری تمام جماعتوں میں وزارتو ں کیلئے گئے جیو نیوز کے پر وگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگوکرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ میں فواد چودھری کومفت کا مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ وہ پہلے اپنی وزارت تو ٹھیک طرح سے چلا لیں ، ایم ڈی پی ٹی وی تو ان کی بات سنتا نہیں ہے ، فواد چودھری تمام جماعتوں میں وزارتو ں کیلئے گئے ،حکومت کو ہماری ٹرین مارچ سے کیا پریشانی ہے ؟ حکومت اپنی گورننس پر فوکس کرے ، گیس اور بجلی کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا گیاہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ آتی ہے کہ جتنا اضافہ مہنگائی میں اس سال ہوا ہے ، اتنا اضافہ گزشتہ چار سال میں نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت کی پریشانی دور کرنے کیلئے بتانا چاہتی ہوںکہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ہر سال منائی جاتی ہے ، اس سال بلاول بھٹو نے فیصلہ کیا کہ اس موقع پر کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے ان سے ملاجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت یہ رویہ رکھے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ کو نیب میں بلا کر انکوائریاں ہونگی تو پھر میرا مطالبہ ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو بھی نیب میں بلایا جائے ۔
apna media dil عوام نواز شریف کوگنوانا نہیں چاہتے ، جاوید لطیف نے ن لیگ کے تحریک چلانے کی وجہ بیان کردی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہاہے کہ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کو گنوایا جا چکا ہے لیکن آج عوام اس لئے باہر نکلی ہے کہ وہ نواز شریف کوگنوانانہیں چاہتے۔ جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ان آٹھ ماہ میں مہنگائی کس قدر بڑھی ہے ، اس پر عوام انصاف کر سکتے ہیں، ریلی کے حوالے سے میں یہ کہناچاہتا ہوں کہ بلیک میل کس کو کیاجاتا ہے ؟ بلیک میل تو با اختیار لوگوں کو کیا جاتا ہے ، یہ بیچار ے تو اپنی مرضی سے بنی گالا سے باہر نہیں آسکتے ، ان کو تو اپنی حکومت پر اختیار نہیں ، ان کو بلیک میل کون کرے گا؟ یہ این آر او دینے کی پوزیشن میں ہیں جوخود این آر او لیکر آئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ نواز شریف ایک سیاسی قیدی ہے ، نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیاہے ،پانامہ میں ساڑھے چار سو لوگوں کا نام تھا لیکن ایک شخص کا نام بھی بتائیں جس کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے لیکن ماضی کاعدالتوں کا رویہ اچھا نہیں رہا ، ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کو گنوایا جا چکا ہے لیکن آج عوام اس لئے باہر نکلی ہے کہ وہ نواز شریف کوگنوانانہیں چاہتے ۔
apna media dil بھارتی طیاروں کے ساتھ ڈاگ فائٹ کے دوران پاک فضائیہ کے تمام طیارے فضا میں تھے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی طیارہ گرانے کیلئے ایف 16 طیارہ استعمال نہیں بلکہ پاکستان میں تیارکردہ جے ایف 17 تھنڈراستعمال کیا گیا اور بھارتی طیارے کے ساتھ ڈاگ فائٹ کے دوران ہمارے سارے طیارے فضا میں تھے جس کی وڈیو موجود ہے۔ ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سمجھ بوجھ رکھنے والا کوئی بھی ملک ایٹمی ہتھیاراستعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اورپاکستان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ ایٹمی صلاحیت دوملکوں میں روایتی جنگ کے امکان کوروکنے کا کام کرتی ہے، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کیلئے اقدامات کریں گے، شرط ہے کہ بھارت بھی ایسا کرے جب کہ پاکستان کے ہاتھ باندھ کر بھارت کو کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا، دونوں کو یکساں دیکھا جانا چاہیے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کوفضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پے لوڈ پھینکے، اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں 4 اہداف کونشانہ بنایا، 27 فروری کوپاکستان نےعام آبادی کونشانہ بنائے بغیرجوابی کارروائی کا فیصلہ کیا، بھارتیوں کوبتانا چاہتے تھے کہ ان کے فوجی اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ضرور پڑھیں: تھرکول اتھارٹی مبینہ کرپشن کیس،آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پرسپریم کورٹ برہم،وزیراعلیٰ سندھ سے جواب طلبمیجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ پاکستان نے نشانہ بنانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں انفرااسٹرکچر اورآبادی نہیں تھی، کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہتھیار حقیقی جنگ روکنے اورسیاسی راستہ اختیارکرنے کیلیے ہیں، بھارتی طیارہ گرانے کیلئے ایف 16 طیارہ استعمال نہیں بلکہ پاکستان میں تیارکردہ جے ایف 17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔ ہمارے سارے طیارے فضا میں تھے جس کی وڈیو موجود ہے۔ میجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ پاکستان کا تحفظ اولین ترجیح ہے اورسمجھ بوجھ رکھنے والا کوئی بھی ملک ایٹمی ہتھیاراستعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پاکستان کا مو¿قف ہے کہ ایٹمی صلاحیت دوملکوں میں روایتی جنگ کے امکان کوروکنے کا کام کرتی ہے، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو¿ کیلئے اقدامات کریں گے، شرط ہے کہ بھارت بھی ایسا کرے جب کہ پاکستان کے ہاتھ باندھ کر بھارت کو کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا، دونوں کو یکساں دیکھا جانا چاہیے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ثالثی کیلئے روسی کردارکو خوش آمدید کہے گا، افغان امن عمل میں بھی روسی کردارکو سراہتے ہیں اورروس کے ساتھ ایوی ایشن، فضائی دفاعی نظام، ٹینک شکن نظام پرمذاکرات جاری ہیں۔
Saturday, 23 March 2019
apna media dil مالی میں دو قبائل جھگڑ پڑے ، 100سے زائد افراد ہلاک ، فوج طلب کرلی گئی مالی کے گاﺅں میں دوقبائل کے درمیان جھگڑ ے کے نتیجے میں سوسے زائدافراد ہلاک ہوگئے جیونیوز کے مطابق مالی کے ایک گاﺅں میں ہونے والا تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیاجب دو قبائل آپس میں جھگڑ پڑے اورایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی ، متحارب قبائل نے مکانوں کو آگ لگادی، آتشزدگی اور فائرنگ کے نتیجے میں سوسے زائدافراد ہلاک ہوگئے ، حالات پر قابو پانے کیلئے علاقے میں فوج کوطلب کرلیاگیا ہے ۔
apna media dil کرپشن کے عفریت سے معاشرے میں اخلاقی اور مذہبی اقدار کو فروغ دے کر نمٹا جا سکتا ہے:مہاتیر محمد ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہاہے کہ کرپشن کی عفریت سے معاشرے میں اخلاقی اور مذہبی اقدار کو فروغ دے کر نمٹا جا سکتا ہے، اگر قیادت بدعنوان ہوگی تو اس عفریت سے نمٹنا بہت مشکل ہو گا،کرپشن میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کیلئے قوانین بنانے چاہئیں ،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے عوامی سطح پر رابطوں اور سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے ۔ سر کاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں مہاتیر محمد نے کہاکہ سزاؤں کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کی عفریت سے معاشرے میں اخلاقی اور مذہبی اقدار کو فروغ دے کر نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کو بدعنوان نہیں ہونا چاہیے اگر وہ بدعنوان ہوگی تو اس عفریت سے نمٹنا بہت مشکل ہو گا۔ اسلامو فوبیا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور وہ مار دھاڑ، قتل یا تشدد کی تعلیم نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم کیا غلط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جنہیں اسلام کا کوئی علم نہیں ہے انہیں میڈیا کے استعمال کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دے کر اور مقامی و غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش ماحول بنا کر یہ کامیابی حاصل کی۔ انڈسٹریلائزیشن کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کو مختلف مراعات دی گئیں، اس کا فائدہ یہ ہوا کہ مقامی لوگوں نے غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ کام کر کے تکنیکی مہارت اور سوجھ بوجھ حاصل کی اور پھر اپنی صنعتیں لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم، مہارت میں اضافہ اور علم پر مبنی اطلاعات و ٹیکنالوجیز پاکستان سمیت کسی بھی ملک کی صنعتکاری کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی پروٹون کراچی میں پاکستان کی الحاج آٹو موٹیو کمپنی کے ساتھ مل کر کار سازی کا پلانٹ لگا رہی ہے اور آئندہ سال جون میں یہاں پروٹون کی کار تیار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے سے خوش ہیں جس میں انہیں پاکستانی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع ملا اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کی نشاندہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام دونوں سیاحت کے فروغ کے لئے اہم اقدامات ہیں اور کسی بھی ملک کی ترقی اور معاشی خوشحالی کیلئے یہ بنیاد ہیں۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا کہ ہر سال ملائیشیا میں ایک بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں، ملائیشیا کی آبادی 3کروڑ 20لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے سکون محسوس کیا ہے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور صلاحیت کے تمام مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر اور وزیراعظم عمران خان سے مل کر مجھے بہت خوشی ہوئی ،عمران خان کے بارے میں میں نے اس وقت سے پڑھ رکھا تھا جب وہ کرکٹر تھے ، بعد ازاں وہ پاکستان آئے اور سیاست شروع کی ، میں نے ہمیشہ عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ،ہماری اس وقت سے قریبی دوستی تھی جب وہ وزیراعظم کے منصب پر فائز نہیں ہوئے تھے ، عمران خان ملائیشیا میں بہت مشہور ہیں اور بطور کرکٹر ان کے بہت سے چاہنے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ عمران خان کو قوم کی رہنمائی کا موقع ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی فرد جب وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہو جائے تو اسے اپنے پیچھے ایک مثال چھوڑنی چاہیے اور جب وہ چلا جائے تب بھی اس کے نقوش باقی رہیں ، جب آپ وزیراعظم بن جاتے ہیں تو قدرت آپ کو ملک کیلئے بہت کچھ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ، ایک وزیراعظم کا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے اس کیلئے آپ کو نظریات اور دوسرے کامیاب ممالک کی تقلید کرنی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے احکامات لیتے ہیں اور جب ان احکامات پر عمل درآمد کرتے ہیں تو ہمارے حالات مزید بگڑ جاتے ہیں ، یہ ادارے جو کچھ کرتے ہیں اس کا مقصدیہ ہوتا ہے کہ ہم ان کے قرضے اتارنے کے قابل ہو جائیں لیکن اس کیلئے ہمیں مزید قرضے لینے پڑتے ہیں ، یہ مسائل کا حل نہیں ہے ۔
apna media dil جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں‘ صدر پاکستان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں‘ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیرثبوت کے پاکستان پرالزامات عائدکیے۔ آزادی کا حصول قربانی کامتقاضی ہوتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی ومالی قربانیاں دیں۔یوم پاکستان کی تقریب میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ سعودی عرب ، آذر بائیجان ، بحرین ، سری لنکا، چین ، ترکی کی نمائندگی بھی موجود ہے جس پر ہم ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ صدرمملکت عارف علوی نے مشترکہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے،تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان کودہشتگردی جیسے چیلنجزکاسامنارہا،پاکستان مضبوط اور پرامن ایٹمی طاقت ہے،بھارت بھی حقائق کوتسلیم کرے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے،بھارت نے عالمی قوانین کوپامال کیا،بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہمارا فرض تھا،بہترحکمت عملی سے بھارت کوموثراورفوری جواب دیا،صدرمملکت نے کہا کہ دشمن کومنہ توڑجواب دیا،جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان مذاکرات پریقین رکھتاہے،ہم پرامن قوم ہیں اپنے دفاع سے ہرگزغافل نہیں۔ صدرمملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کارویہ غیرذمے دارانہ رہا ہے،پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیرثبوت کے پاکستان پرالزامات عائدکیے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،افغانستان میں امن پاکستان میں دائمی امن کےلئے ناگزیرہے۔افغانستان کے عوام طویل جنگ سے نجات چاہتے ہیں۔امن کےلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان مذاکرات پریقین رکھتاہے،پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پریقین رکھتاہے،خطے کوامن کی ضرورت ہے،جنگ کی نہیں،تلخیوں کوختم کرکے خطے میں خوشحالی کے خواہاں ہیں۔
apna media dil نریندر مودی کے پیغام پر وزیر اعظم عمران خان نے شاندار جواب دے دیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے شاندار جواب دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹو ئیٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھارتی وزیراعظم کا پاکستانی عوام کے لیے پیغام جاری کیا جس کے بعد اس پیغام پر شاندار جواب دیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستانی عوام کے نام پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،یوم پاکستان پر دونوں ممالک کو مذاکرات شروع کرنے چاہئیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہونی چاہیے اور اب مذاکرات میں دونوں ممالک کو نئے تعلقات کی بنیاد رکھنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نئے تعلقات کی بنیاد عوام کے امن اور خوشحالی پر ہونی چاہیے ۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتا یا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے پیغام بھجوایا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستانی عوام کو یہ دن مبارک ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے لوگ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جمہوریت ،امن ،ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں ۔
apna media dil غریدہ فاروقی کو ایک چھینک نے شکست دے دی وئٹر پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ایک ٹویٹ کو نام نہاد ری ٹویٹس کے مقابلے میں شکست دے دی گئی۔ غریدہ فاروقی نے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک ٹویٹ کی اور اسے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پن ٹو ٹاپ کردیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کے اس ٹویٹ کو 50 سے کم ری ٹویٹ ملے۔ ایسے میں کاکا شرارتی میدان میں آیا اور ٹوئٹر پر مقابلہ شروع کرادیا۔ کاکا شرارتی نے کہا کہ نہ تو وہ اینکر ہیں جو روز ٹی وی پر آتا ہو اور نہ ہی ان کے ساڑھے 7 لاکھ فالورز ہیں لیکن پھر بھی وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ایک چھینک کو غریدہ فاروقی سے بھی زیادہ ری ٹویٹ ملیں۔ کاکا شرارتی نامی اکاﺅنٹ سے تحریری طور پر چھینک ماری گئی جسے کچھ ہی گھنٹوں میں 350 سے زائد ری ٹویٹ مل گئے۔ یعنی غریدہ فاروقی کو اس مقابلے کا علم نہ بھی ہو تو بھی وہ ایک چھینک سے شکست کھاچکی ہیں
Monday, 4 March 2019
apna media dil ’جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹمی ہتھیار چلانے سے نہیں ہچکچائے گا‘ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وارننگ دے دی بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے نہیں ہچکچائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ روایتی جنگ کے دوران جب بھی پاکستان کو محسوس ہوا کہ وہ ہار رہا ہے تو وہ ایٹم بم چلادے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں اس لیے جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وارننگ دی کہ روایتی جنگ میں کسی بھی وقت وہ لمحہ آسکتا ہے جب پاکستان ایٹم بم کا بٹن دبادے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر پرویز مشرف نے بھی ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے ایٹم بم ہی وہ چیز ہیں جو بھارت کے جنگی جنون کے آگے بندھ باندھے ہوئے ہیں ۔ اگر پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوتے تو اب تک بھارت کئی بار مس ایڈوینچر کرچکا ہوتا۔
apna media dil ہم نے امریکہ کے کہنے پر ابھی نندن کو نہیں چھوڑا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کھل کر بول پڑے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امریکہ کے کہنے پر نہیں چھوڑا بلکہ یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ ’ نہ ہم نے یہ امریکہ کے کہنے پر کیا ہے اور نہ کریں گے، یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہے، یہ وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے‘۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکہ کا مثبت اقدام صدر ٹرمپ کا بیان اور سیکرٹری خارجہ پومپیوکا رابطہ ہے، کشیدگی کی کمی میں وہ مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ان کا اچھا قدم ہے جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر پاکستان کی مشرقی سرحد پر صورتحال بگڑتی ہے تو اس کا اثر افغان امن عمل پر پڑے گا کیونکہ ہماری پوری توجہ مغربی سرحد پر تھی لیکن مشرقی سرحد سے ہم پر جارحیت ہوگئی جس کے باعث ہم نے مغرب کو چھوڑ کر مشرق کی طرف اپنے دفاع پر پوری توجہ مرکوز کردی، اس کارروائی سے بھارت نے نہ تو اپنا فائدہ کیا اور نہ ہی خطے کا کوئی فائدہ کیا ہے۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
Indian fire kills 2-year-old Pakistani boy along LoC: ISPR
RAWALPINDI – A two-year-old boy has died while four civilians injured after Indian troops continued resorting to unprovoked firing from ...
-
Selena Gomez is opening up about mental health and how her recent diagnosis empowers her instead of being insecure. On Friday, April 3,...
-
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خی...
-
The pace and scale of the coronavirus epidemic have shocked the governments around the world and left the stock markets in chaos. So far,...